لڑھکتا،پتے کھاتا اور آہستہ آہستہ چلتاہوا دورسے بڑے ریچھ جیسانظرآنے والا یہ جانورپانڈا کہلاتا ہے۔ اسکاتعلق ریچھ کے خاندان سے ہے۔یہ گول مٹول ساجانوراپنے موٹے اور لمبے جسم کے باعث دیوقامت یا جناتی پانڈا بھی کہلاتاہے۔حیوانات کے ماہرین اسے ریچھ کی ایک قسم بیان کرتے ہیں اوراسے پانڈا ریچھ کہتے ہیں۔ہم بھورے،سیاہ ریچھ اور برفانی ریچھ کو پانڈاکے کزن کہہ سکتے ہیں۔پانڈاچین کے مرکزی صوبوں میں موجود بانس کے جنگلات میں پایاجاتاہے۔یہ وہاں بانس کے درختوں کے جھنڈمیں گیلی مٹی کوکھودکرگڑھابناتاہے اوراس میں چُھپارہتاہے۔