پوٹھوہار کے علاقے میں موجود قلعہ پھروالہ کی گکھڑقبیلے کاقدیم ترین ثقافتی ورثہ ہونے کی وجہ سے ایک تاریخی حیثیت رہی ہے۔ چار مربع کلومیٹر رقبے پر محیط یہ قلعہ اسلام آباد سے مشرق کی جانب 30کلومیٹر اور تحصیل کہوٹہ کے سنگم پر واقع ہے۔ اسلام آباد سے قلعہ کی مسافت تقریباً سوا گھنٹے ہے۔ ایک جانب دریائے سواں اور دوسری طرف کوہ ہمالیہ کی پہاڑی ہونے کی وجہ سے اسے محفوظ مقام سمجھا جاتا تھا۔