بون کے معنی برتن یا کسی ٹرے کے ہیں جب کہ سائی کا مطلب شجر کاری ہے۔ یوں ان کو ملاکر بونسائی پڑھا اور لکھا جاتا ہے جو جاپانی ثقافت اور آرٹ میں ایک اصطلاح ہے. بونسائی دراصل ماحول اور نباتات سے متعلق ایک قسم کا آرٹ ہے۔ یہ دل چسپ اور خوب صورت بھی ہے، مگر اس کا بنیادی مقصد ماحول کی حفاظت، اسے صاف ستھرا رکھنے اور درخت لگانے کی ترغیب دینا ہے۔