دنیا بھر میں نباتات کی لاتعداد اقسام پائی جاتی ہیں جو خوش رنگ، خوش بُو دار اور بعض عجیب الخلقت یا بدصورت بھی ہیں۔ تاہم یہ سب اس کارخانہِ قدرت میں انسان کے لیے کسی نہ کسی طرح مفید اور کارآمد ہیں۔پھول اور پودے ہمیشہ سے انسان کو فرحت و تازگی بخشنے کے ساتھ محبت کا اظہار کرنے اور تکالیف و امراض سے انھیں نجات دینے میں بھی مددگار ہیں۔ یہی نہیں بلکہ انھیں عبادت اور عقیدت کے اظہار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔