رات بالا کوٹ کے پی ٹی سی ہوٹل میں گزارنے کے بعد میں اٹھا، گاڑی سٹارٹ کی اور ناران کا رخ کیا۔رات سے ہلکی ہلکی بارش جاری تھی۔وادی کاغان کو جانے والی بڑی کھلی اور خوبصورت سڑک ہے۔ میں سوچنے لگا کہ وقت کے ساتھ چیزیں کیسے بدل جاتی ہیں۔میں چودہ برس کی عمر میں پہلی دفعہ 1965 میں یہاں آیا تھا۔اس وقت یہ راستہ ایک پتلی پگڈندی کی طرح تھا۔زیادہ تر سرکاری محکمے جی ٹی ایس کی جیپیں اس روٹ پر چلتی تھیں۔ راستہ چار گھنٹے آنے کے لئے اور چار گھنٹے جانے کے لئے کھلتا تھا۔ اس لئے