پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے ماہِ مارچ کے اپنے دعائیہ ارادہ کو اسلحہ کے خاتمے اور امن کے لیے منسوب کر دیا۔
پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے مارچ کے مہینے کے لیے اپنا دعائیہ ارادہ جاری کرتے ہوئے کیتھولک مومنین کو دعوت دی ہے کہ وہ اْن کے ساتھ مل کر ”اسلحہ کے خاتمے اور امن“ کے لیے دْعا کریں اور یہ بھی دْعا کریں کہ ایٹمی خطرہ دوبارہ کبھی انسانیت کے مستقبل کا تعین نہ کرے۔
پوپ لیو نے اس مہینے کے ویڈیو پیغامNetwork The Pope's Prayer کے ذریعے پوری کلیسیا کو اس دْعا میں شریک ہونے کی دعوت دی، جو ماہانہ طور پر The Pope Video کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنی دْعا کا آغاز اس یاد دہانی سے کیا کہ خدا نے ہر انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا اور ہمیں جنگ کے لیے نہیں بلکہ رفاقت کے لیے، تباہی کے لیے نہیں بلکہ بھائی چارے کے لیے بنایا ہے۔پوپ لیو نے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ اے خداوند، تو نے اپنے شاگردوں کو یہ کہہ کر سلام کیا تھا: ”تم پر سلامتی ہو“۔ ہمیں بھی اپنی سلامتی کا عطیہ عطا فرما اور اسے تاریخ میں حقیقت بنانے کی طاقت دے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم دنیا میں امن کے لیے دْعا کرتے ہیں اور خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ قومیں ہتھیار ترک کریں نیزمکالمہ اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں۔پوپ لیو نے کہا کہ خدا ہماری مدد کرے تاکہ ہم اپنے دلوں کو نفرت، کینہ اوربے حسی سے خالی کریں نیزمصالحت کے آلہ کاربن سکیں۔پوپ نے یہ بھی دْعا کی کہ خدا دنیا کے رہنماؤں کو حکمت عطا کرے تاکہ وہ موت کے منصوبوں کو ترک کرنے، اسلحہ کی دوڑ کو روکنے اور کمزور ترین لوگوں کی زندگی کو ترجیح دینے کا حوصلہ رکھیں۔
آخر میں انھوں نے کہا خدا کرے کہ روح القدس ہمیں وفادار اور تخلیقی طور پر روزمرہ زندگی میں اپنے گھروں، خاندانوں، شہروں اور دلوں میں امن کے معمار بنائے۔