نہ تھنکے والا پرندہ گاڈ وٹ
گاڈ وٹ نسل کے پرندے کی ساخت جنگی جیٹ طیارے جیسی ہے۔اس کی الاسکا سے نیوزی لینڈ تک 7500 میل لمبی پرواز ریکارڈ کی گئی ہے جو اس نے بغیر کسی وقفے کے مکمل کی۔ یہ پرندوں کی نقل مکانی میں سب سے طویل پرواز کا ریکارڈ ہے۔
یہ پرندہ 16ستمبر کو جنوب مغربی الاسکا سے اڑا تھا اور یہ صرف گیارہ دن بعد آکلینڈ کی مشرقی خلیج تک جا پہنچا۔یہ نر پرندہ جس کے جسم پر ایک ٹرانسمیٹر نصب کیا گیا تھا اور اس کی نگرانی ریسرچرز کا ایک گروپ کر رہا تھا۔اپنے اس طویل سفر کے دوران اس پرندے نے بحر اوقیانوس کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جو، یہ پرندے کرتے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔یہ ریکارڈ ساز گاڈ وٹ جس کا نام فور بی بی آر ڈبلیو رکھا گیا تھا اور اس کی ٹانگوں سے نیلی، سرخ اور سفید رنگز لپیٹی گئی ہیں۔یہ ْان چار پرندوں کے گروپ کا حصہ تھا جنہیں الاسکا میں ان کے گھونسلوں کے علاقے سے روانہ کیا گیا تھا۔
یہ پرندے چند سو میل تک الاسکا کے گدلے علاقے میں ہی اڑتے رہے جہاں انہوں نے مچھلی، کیڑے مکوڑوں اور سمندری مخلوق کا شکار کیا تاکہ یہ اپنے سفر کی تیاری کر سکیں۔ان پرندوں کو دنیا کے دوسرے کونے میں جانے کے لیے اتنی توانائی درکار تھی جو اس سفر سے پہلے ان پر موجود چربی سے دگنی تھی۔ یہ پرندے وزن کم کرنے کے لیے اپنے اندرونی اعضا جیسے کہ معدے اور جگر کو سکیڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پرندے اس سفر کے دوران سوئے نہیں جس دوران یہ مسلسل اپنے پر پھڑ پھڑاتے رہے۔ان کے کھانے اور توانائی کی شرح بہت زبر دست ہے۔ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ان کو فائدہ دیتی ہیں۔جیسا کہ ان کی ساخت جنگی جیٹ جیسی ہے۔ لمبے اور نوکیلے پر اور ایک دبلا پتلا جسم جو انہیں فضائی برتری دیتا ہے۔