کائنات کا تحفظ زندگی کا ضامن


عالمگیر کلیسیا میں پاپاۓ اعظم نے16 مئی سے 24 مئی تک, لودھا توسی کا ہفتہ منانے کا اعلان کیا.اور تمام دنیا میں مسیحی اس ہفتہ کو منانے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے 
رہیں.یہ ہفتہ اس لئے منایا جارہا ہے کیونکہ آج سے پانچ سال پہلے پاپائے اعظم پوپ فرا نس نے لودھا توسی کے  نام سےدستاویز پیش کی .جس پر کائنات کی دیکھ بھال کرنے,اس کو بہتر بنانےاور اس کی حفاظت کرنے پر دنیا کے لیڈروں, عوام اور ہر طبقے کے لوگوں نے زور دیا.اسی لئے اس کی پانچویں سالگرہ پر لود ھا توسی کا ہفتہ منایا جارہا ہے. لودھا تو سی کا تیری حمد ہو کے نام سے ترجمہ کیا گیا ہے. پاکستانی کلیسیا بھی لو دا توسی کے ہفتے کو منا رہی ہے. اس سلسلے میں کاریتاس پاکستان نےایک ملین درخت لگانے کا اعلان کیا تھا.جو پچھلے چار سالوں میں مکمل ہوااور پاکستان کیتھو لک بشپس کانفرنس کے ساتھ مل کر کا ر یتاس پاکستان نے آئندہ چار سالوں میں بھی ایک ملین اور درخت لگانے کا اعلان کیا ہے.کیونکہ درخت انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے بہت ضروری ہیں. ایک درخت دس انسانوں کو زندہ رکھنے کے لیے آکسیجن پیدا کرتا ہے.اس کے علاوہ درخت ہمارے ماحول کو صاف ستھرا  اور خوشگوار رکھتے ہیں.  حکومت پاکستان بھی اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے. حکومت پاکستان نے پاکستان میں گرین پاکستان کا نعرہ لگایا ہے اور اس کی وساطت سے بے شمار درخت پاکستان میں بھی لگائے جائیں گے. ہماری کلیسیا ,ہمارے فادرز صاحبان, سسٹرزصاحبا ت اور تمام مومنین بھی بڑھ چڑھ کر اس ہفتے کو منا رہے ہیں اور  لوگوں میں کائنات کی حفاظت, دیکھ بھال کے لئے شعور پیدا کر رہے ہیں. دعا ہے کہ ہم سب خدا کی پیدا کی ہوئی کائنات کی حفاظت کریں اور اسے پیار کرتے  رہیں.

Daily Program

Livesteam thumbnail