ازولا
ازولاپانی میں پایا جانیوالا پودا ہے۔جس کی فیملی سالوینیاسی ہے۔یہ اپنی پسندیدہ آب و ہوا میں سات دن کے اندر اپنا بائیوماس دوگنا کر جاتاہے۔اس میں نائٹروجن,فاسفورس،امائنوایسڈاور بہت سینیوٹرینٹس پائے جاتے ہیں۔
ازولا کی قد و قامت دو دن سے بھی کم وقت میں دگنی ہو سکتی ہے۔ اسے کسی قسم کی مٹی کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ اپنی ضرورت کی ساری نائٹروجن ہوا سے حاصل کر سکتا ہے۔ اسے ایک“سپر آرگنزم“سمجھا جاتا ہے — یعنی ایک ایسا پودہ جس میں انتہائی چھوٹے چھوٹے جاندار پرورش پاتے ہیں جو فضا میں موجود نائٹروجن کو اپنی غذا میں تبدیل کر لیتے ہیں۔ ایشیا میں کاشتکار ایک طویل عرصے سے اسے ایک ایسے پودے کے طور پر استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں جو چاول کے کھیتوں کو قدرتی، سبز کھاد فراہم کرتا ہے۔
اس کوپچاس فیصدتک روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔چونکہ ازولاپانی میں پایا جاتا ہے تو اسکواگانے کیلئے پانی کی مقدار چھ انچ تک ہونی چاہیئے۔درجہ حرارت 20 سے لیکر 35سینٹی گڑید تک ہونا چاہیئے۔ پانی کی پی ایچ 4سے 7 تک ہونی چاہیئے۔
ازولامیں پروٹین، امائنو ایسڈ، وٹامن اے،وٹامن بی اور کیروٹین پایا جاتا ہے جو نشوونما کو بڑھاتے ہیں اور اس کے علاوہ کیلشیم،فاسفورس، پوٹاشیم، فیرس اور میگنیشیم جیسے منرلز پائے جاتے ہیں۔خشک ازولامیں تیس فیصد تک پروٹین اور پندرہ فیصد تک منرلز اور نو فیصد تک امائنو ایسڈ اور بائیوفعال مادہ ہوتا ہے۔
دنیا کے بعض علاقوں میں، ازولا کو دوسرے پودوں پر غالب آنے والا پودہ تصور کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ بڑی تیزی سے پھیلتا ہے، اور دوسرے پودوں پر چھا جاتا ہے۔ اس طرح یہ پودہ پانی میں آکسیجن کی سطح کی کمی کا باعث بنتا ہے۔
ازولا میں آلودگی ختم کرنے کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے۔ کاربن کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت کے علاوہ، یہ پودے بھاری دھاتوں اور ہائڈروکاربن جیسے ماحول کو آلودہ کرنے والے مادوں کو بھی جذب کر لیتے ہیں۔ یہ عمل پانی کو صاف کرنے کا ایک بہت ہی مفید طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ زمین کی زرخیزی کو بڑھاتاہے۔پولٹری فارمنگ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ڈیری فارمنگ میں بہت سے فائدے ہیں۔اس کوپانی صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس سے بائیوگیس کی تیاری بھی کی جا سکتی ہے۔اس سے مچھروں پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔امونیا کے اتار چڑھاو کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ڈک فارمنگ کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔
تازہ ازولا کی اوسط پیداوار 400 من سے لے کر 500من تک فی ایکڑکے حساب سے ہوتی ہے۔