ہزار سال تک زندہ رہنے والے جاندار
زمین پر کئی جانور ایسے ہیں جو کئی سال نہیں بلکہ کئی صدیوں تک زندہ رہتے ہیں۔ ان میں کونسے جانور ہیں اور وہ کتنی عمر پاتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔
(Turtles) کچھوے
طویل القامت دابر کچھوے بحرِہند کے مختلف جزیروں میں رہتے ہیں سوسال کی عمر پانا تو ان میں بہت عام ہے۔
تاہم ادویتا نامی ایک کچھوے نے کچھوں کے اس غول میں سب سے زیادہ عمر پانے کا اعزازحاصل کیا اور وہ دو سو چھپن برس تک زندہ رہا۔
(Greenland shark) گرین لینڈ شارک
کہا جاتا ہے کہ طویل عرصے تک زندہ رہنے والوں جانوروں کا تعلق پانی میں رہنے والے جانوروں سے ہے، جیسے گرین لینڈ شارک چار سو برس تک زندہ رہ سکتی ہے۔کوئی بھی ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا جاندار اتنا عرصہ تک زندہ نہیں رہ سکتا اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان کی نشوونما بہت سست روی سے ہوتی ہے اور ساتھ ہی ٹھنڈا ماحول بھی انہیں طویل عمر دینے میں مددگار ہوتا ہے۔
(Shell) شیل
آئس لینڈ میں پائے جانے والے ایک شیل نے پانچ سو سات برس عمر پائی۔ اسے منگ نام دیا گیا۔ تحقیق کرنے والوں نے اسے2006 میں آئس لینڈ سے نکالا۔درختوں کے تنوں پر بننے والے دائروں کی طرح اس کے شیل پر بھی ہر سال ایک دائرے کا اضافہ ہوتا ہے جس سے اس کی عمر اندازہ لگایا جاتا ہے۔
(Turritopsis) ٹوری ٹوپس
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک جانور تو نظریئے کے مطابق لافانی ہے اور وہ ہے ٹوری ٹوپسس جو کہ ایک جیلی فش ہے، محض پانچ ملی میٹر جسامت رکھنے والی یہ جیلی فش ایک منفرد صلاحیت رکھتی ہے۔جیسے ہی اس کے خلیے زیادہ عمر کے ہوجاتے ہیں۔ یہ سمندر کی تہہ میں غوطہ لگا کر ایک بار پھر جنیاتی طور اپنی ابتدائی شکل میں واپس آجاتی ہے۔