بے شمار آوازیں نکالنے والا دلچسپ پرندہ


لائر برڈ یعنی بربطنی مور دنیا کا وہ خوبصورت پرندہ ہے جو کئی آوازیں نکالنے پر عبور رکھتا ہے، آسٹریلیا کے جنگلات میں پایا جانے والا یہ پرندہ باقی پرندوں سے کہیں زیادہ باصلاحیت اور دلچسپ ہے۔ماہرین کے مطابق بربطنی مور اوسطاً 30 سال تک زندہ رہتا ہے۔

یہ پرندہ آسٹریلیا کے برساتی جنگلوں کا باسی ہے جس کی خوراک میں کئی قسم کے کیڑے مکوڑے،کیچوے، مینڈک اور چھپکلیاں شامل ہیں۔

بربطنی مور کی یہ خاصیت ہے کہ یہ بیسیوں قسم کی مختلف آوازیں نکال سکتا ہے، آس پاس موجود تقریباً ہر چیز کی آواز کو با آسانی کاپی کرلیتا ہے۔

بربطنی مور جن چند آوازوں کو بولتا ہے ان میں آس پاس کے تقریباً 20 مختلف پرندوں کی آوازیں شامل ہیں، کار انجن اور کار الارم، کی آواز، گولی چلنے کی آواز، کیمرہ کلک کی آوازبخوبی نکال لیتا ہے۔

اس کے علاوہ میوزک اور موبائل فون کی رنگ ٹونز، کتے کے بھونکنے کی آواز، کوآلا اور ڈنگو جیسے مقامی جانوروں کی آوازیں، درخت پر آری چلنے کی آواز اور بہت سی دیگر آوازیں یہ بہت مہارت سے نکالتا ہے۔

Daily Program

Livesteam thumbnail