مور کی دُم کے پنکھ اُگنے میں کتنے سال لگتے ہیں؟

مور ایک خوبصورت اور رنگوں سے بھرپور پرندہ ہے جو ایشیائی اور افریقی ممالک میں پایا جاتا ہے، مور کی نر جنس کے سر پر ایک تاج ہوتا ہے جبکہ بالغ مادہ مورنی اکثر بھورے رنگ کی ہوتی ہے اور مورنی کے بچے، جنہیں موریلا کہا جاتا ہے، اُن کا رنگ زرد یا پیلا ہوتا ہے۔
مور کے مختلف رنگ ہوتے ہیں اور اگر جغرافیائی حساب سے دیکھا جائے تو ہمیں مختلف علاقوں میں مختلف رنگوں کے مور دیکھنے کو ملتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ مور کی مختلف اقسام ہوتی ہیں لیکن تین اقسام زیادہ مشہور ہیں جن میں بھارتی مور، کانگو مور، سفید مور اور سبز مور شامل ہیں۔
مور کی پیدائش کے وقت اْس کی دُم نہیں ہوتی، اُس وقت نر اور مادہ مور ایک جیسے نظر آتے ہیں، جب مور تین ماہ کے ہوجاتے ہیں تو اُن کے جسم پر پنکھ آنا شروع ہوجاتے ہیں اور تقریباََ تین سال کے عرصے میں مور کی دُم کے مکمل پنکھ اُگتے ہیں۔
مور کے گروہ کو ریوڑ نہیں بلکہ ''مسٹر یا پارٹی”کہا جاتا ہے اور مور کے خاندان کو ''بیوی”کہا جاتا ہے جبکہ مور کے بچے کو ''پیچکس”کہا جاتا ہے۔
مور سانپوں کا پیچھا کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔یہ سانپوں سے لڑتا ہے، یہاں تک کہ کوبرا جیسے زہریلے سانپ سے بھی۔
مور اُڑ سکتے ہیں لیکن زیادہ تر وقت زمین پر رہتے ہیں، چونکہ مور زمین پر رہنے والے پرندے ہیں، اس لیے وہ اڑنے کے بجائے بھاگنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑ سکتے ہیں، جو کہ دوسرے زمینی پرندوں کے مقابلے میں کافی تیز ہے۔
مور کی ناخوشگوار چیخنے کی آوازیں آتی ہیں اور اسے اکثر اونچی آواز والی مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ مور 11 مختلف آوازیں نکال سکتا ہے۔
مون سون کے دوران ان کی آوازوں کی گونج بڑھ جاتی ہے کیونکہ وہ آنے والی بارش کی اطلاع دیتے ہیں۔

 

 

Daily Program

Livesteam thumbnail