بھورے سرخس گویہ کا ویران علاقہ گاسکونی فرانس میں تھا، یہاں جان اپنی بیوی بھرٹیٹ ڈی مورس ڈی پال اور اپنے بچوں جان، برنارڑ، گی یون، میری، کلوڈین میری، بیٹوں کے ساتھ رہتا تھا۔ تاہم اِس کے ایک اور بیٹا ونسنٹ تھا جو 24 اپریل 1581 کو پیدا ہوا۔ وہ اُس کا تیسر ا بچہ تھا۔ باپ کسان تھا۔ ونسنٹ باپ کی مدد کرتا تھا۔ کھتیوں میں کام کرتا تھا مگر خُدا بھی اُس کے ساتھ تھا۔