مکالمہ

  • سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی گھوک ماہی مینوں یاد آوندا

    Feb 14, 2023
    کہا جاتا ہے کہ چرخہ 1234میں بغداد میں پہلے پہل استعمال ہوا،بابل و نینوا کی تہذیب بہت پرانی ہے،سو چرخہ سب سے پہلے عراق میں ایجاد ہوا۔ 1270میں چین میں استعمال ہوتا رہا اور یورپ میں 1280میں اس کا استعمال شروع ہوا۔وطن عزیز میں اس کی ابتدا ضلع چترال میں آباد ”کھو“قبیلے سے ہوئی، یہ چرخہ وہاں سے پنجاب میں منتقل ہوا اور گھر گھر پھیل گیا۔
  • قصہ گوئی

    Feb 09, 2023
    آج سے بیس پچیس سال پہلے تک لوک کہانیاں بڑے ذوق شوق سے سنی اور پڑھی جاتیں تھیں۔ ایسے ہی ہمیں اپنے ارد گرد ہیر پڑھنے والے بھی مل جاتے لیکن آج کل یہ فن معدوم ہوتا جارہا ہے۔ جہاں نئی نسل پنجاب کی ان روایتی کہانیوں سے لا علم ہے وہیں ہیر گو کو ڈھونڈنا ایک اہم معرکہ ہے۔ سنا ہے کہ چند دہائیاں پہلے لاہور کے حضوری باغ میں چند ہیر گو بیٹھا کرتے تھے جو اپنی خوبصورت آواز میں ”ہیر رانجھا“ کی کہانی منظوم صورت میں پڑھتے تو ان کے گرد سننے والوں کا ہجوم لگ جاتا۔ لوگ دور دراز سے یہاں ہیر سننے کے لئے آتے اور محظوظ ہوتے۔ پاکستان بننے سے پہلے ہر طبقہ فکر کے لوگ”ہیر رانجھا“ کی داستان سننے کے لئے یہاں آیا کرتے تھے لیکن پھر یہ سلسلہ ختم ہو گیا اور یہاں آنے والے ہیر گو مختلف میلوں میں جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کرنے لگے۔
  • گلگت بلتستان میں نوروز کا تہوار

    Jan 27, 2023
    بلتستان میں عوامی سطح پر مقبول ترین تہوار نوروز ہے۔ اس تہوار کا آغاز ایران میں قبل از اسلام دور سے ہوا اور آج نہ صرف ایران بلکہ جہاں جہاں ایرانی ثقافت پہنچی، ان تمام علاقوں میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔
  • حْقہ

    Jan 16, 2023
    حُقہ ہماری معاشرتی زندگی خصوصاً گاؤں (دیہات)میں بڑی اہمیت کا حامل تھا اور کسی حد تک ابھی بھی ہے۔گاؤں کی شائد ہی کوئی محفل ایسی ہو جس میں حُقے کی موجودگی نا ہو،شادی یا فوتگی پہ جہاں مہمانوں کیلیے چارپائی اور بستر اکٹھے کیے جاتے تھے وہیں انکی تواضع کے لیے حُقے بھی اکٹھے کیے جاتے تھے۔ ڈیرہ ہو یا دارہ, پنچایت ہو یا کوئی اکٹھ پردھیان حُقہ ہی ہوتا تھا۔دن کو کھیتوں میں کام کرتے وقت بھی لوگ اسی شخص کے پاس آ کر بیٹھتے تھے جسکا حُقہ تازہ ہوتا تھا،جس کے ڈیرے پہ حُقہ نہیں ہوتا تھا اُسے لوگ ڈیرے دار ہی نہیں مانتے تھے،اس حوالے سے پنجابی کی ایک کہاوت بھی مشہور ہے کہ ”واہیاں اوناں دیاں … حُقے جنہاں دے گھر دے
  • کرسمس بین المذاہب پروگرام

    Jan 11, 2023
    دسمبر 2022 کو بلیو لیگون ہوٹل راولپنڈی میں عزت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف اسلام آباد-راولپنڈی) کی جانب سے کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے بین المذاہب پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر، مذاہب اور کلیسیائی راہنماؤں نے شرکت فرمائی۔
  • عالمی یومِ امن یکم جنوری 2023

    Dec 30, 2022
    (فرانسیس زیوئیر) امن کا عالمی دن، ہر سال یکم جنوری کو منایا جاتا ہے، بنیادی طور پر یہ ایک کلیسیائی تہوار ہے جو عالمی سطح پر بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اسی دِن پاپائے اعظم کی جانب سے کیتھولک سماجی تعلیمات (C.S.T.) کے متعلق مستند اعلانات بھی کیے جاتے ہیں۔ اِس دِن کا موضوع ہمیشہ ہی Culture of Care کے بارے میں رہا ہے جس میں ایک دوسرے کی دیکھ بھال اور رواداری کو بانٹنے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے تاکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل پائے جو اچھی اخلاقی اقدار پر مرکوز ہو اور دوسروں کو نظرانداز کرنے کے لالچ میں نہ آئے۔ ہر سال امن کے عالمی دن کے موقع پر پرامن معاشرے کی اہمیت پر زور دیا جاتا ہے۔
    ٭ امن کے عالمی دن کی تاریخ
  • ”رلّی“ سندھی ثقافت کی امتیازی شناخت

    Dec 26, 2022
    رلّی“ سندھی ثقافت کی ایک امتیازی شناخت ہے۔ اسے عام زبان میں ”کھیس“کہا جاتا ہے۔ ”رلّی“ کپڑوں کے مختلف شکل میں کٹے ہوئے ٹکڑوں کو نفاست سے آپس میں جڑی ہوئی انسانی قد سے لمبی دبیز چادر کو کہا جاتا ہے۔ اسے مختلف تہوں میں سی کر، اوڑھنے یا بچھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ رلّی،وادی مہران کی تاریخ کا ایسا حسین تسلسل بھی ہے، جو اس سرزمین پرہر دور میں مختلف صورتوں میں نظر آتا ہے۔پانچ ہزار سال قدیم ”موئن جو دڑو“ کے آثار سے بھی”اجرک“ اور”رلّی“کے پرنٹ اور ڈیزائن ملے ہیں۔
  • اجرک ایک قدیم تہذیب

    Dec 19, 2022
    ہر دور میں اجرک کی اہمیت دن بہ دن بڑھتی ہی ہے.سندھ میں رہنے والوں کی شان اجرک سے پہچانی جاتی ہے۔ شادی بیاہ ہو یا دیگر تقریبات، کسی کو تحفہ دینا ہو یا کوئی سوغات سب سے پہلے اجرک کو یاد کیا جاتا ہے اور ایک دوسرے کو اجرک کا تحفہ دینا بہت اہمیت کا حامل مانا جاتا ہے۔ اجرک ایک قدیم تہذیب ہے جو ورثے میں موئن جو دڑو سے جاملتی ہے۔
  • پاکستان میں مسیحی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے دوسرے سالانہ کرسمس اینڈ نیو ائیر ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔

    Dec 16, 2022
    14دسمبر 2022کو سینٹ انتھونی ہال، سیسل چوہدری روڈ، لاہور میں مسیحی صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے دوسرے سالانہ کرسمس اینڈ نیو ائیر ڈنرکا اہتمام کیا گیا۔ جس کے مہمانِ خصوصی رائٹ ریونڈ بشپ ہیمفری پیٹر، بشپ آف پشاور ڈایوسیس، چرچ آف پاکستان تھے جب کہ اُن کے ہمراہ جناب اقبال چوہدری، سی ایم جنرل سیکریٹری، عارف بھٹی، ناصر جمیل اور مس نور العین نے بھی اِس پروگرام میں شرکت فرمائی۔ پروگرام کے آغاز میں ریورنڈ فادر قیصر
  • تھیالوجیکل ایجوکیشن فورم (ٹِف) کی جانب سے دو روزہ تھیالوجیکل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

    Dec 16, 2022
    مورخہ 9اور 10دسمبر 2022کو ایف۔سی کالج لاہورمیں تھیالوجیکل ایجوکیشن فورم (ٹِف) کی قیادت میں دو روزہ تھیالوجیکل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے مختلف کلیسیاؤں اور قومی و مقامی 50 اداروں نے شرکت
  • بلوچ ثقافت کی روایتی چپل”چوّٹ “

    Nov 26, 2022
    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آباد مختلف بلوچ اور پشتون قبائل نے تیزی سے بدلتی دنیا میں بھی اپنی بہت سی روایات اور ثقافتی اشیا کو بڑی حد تک برقرار رکھا ہے جن میں ان کے پہناوے بھی شامل ہیں۔ ان میں بلوچ قبائل کی ثقافت کی عکاس چپل (چوّٹ) بھی ہے جو کہ کئی لحاظ سے منفرد ہے۔
  • شطرنج کا کھیل (چیس بورڈ رائس یاسیکنڈ ہاف آف دی چیس بورڈ)

    Nov 09, 2022
    شطرنج، جسے بادشاہوں کا کھیل بھی کہا جاتا ہے، ساری دنیا میں مقبول ہے۔ اس کا شمار قدیم ترین اور مشکل ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔ موجودہ شطرنج اپنی قدیم شکل سے کافی مختلف ہے۔ اس کھیل کی تاریخ تقریباً 1500 سال پر محیط ہے اور اس تمام عرصے میں اس نے بھارت سے لے کر مغرب تک کا سفر کیا ہے۔
  • مٹی سے برتن بنانے کا قدیم ہنر آج معدومیت کا شکار ہے

    Oct 28, 2022
    مٹی سے برتن بنانے والے کاریگر کو کمہار کہا جاتا ہے اورکراچی کے قدیم علاقے کی ایک بستی میں مٹی کے برتن بنانے والوں کی بڑی تعداد آباد ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ کمہار واڑہ کے نام سے معروف ہے۔یہ برادری اندرون سندھ کے علاوہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بھی رہتی ہے۔ نیوکراچی قبرستان کے سامنے واقع گوٹھ میں کمہار کے پیشے سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد رہتی ہے جن کی ہنرمندی کے شاہ کار مٹی کے برتنوں کی صورت میں سڑک
  • بلوچی ثقافت کی پہچان،پھشک

    Oct 25, 2022
    بلوچ ثقافت کی پہچان رنگ برنگی دیدہ زیب پھَشک کی تیاری کے لئے کڑی محنت درکار ہوتی ہے۔ شادی بیاہ کا موقع ہو یا کوئی خاص تقریب بلوچ خواتین اپنے مخصوص لباس کے باعث سب سے منفرد اور الگ تھلگ دکھائی دیتی ہیں۔ایک خاص انداز میں تیار ہونے والا پھَشک اس لباس کو جازب نظر بنانے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ بلوچی پھَشک عام طور پر ایک سادہ سے کپڑے پر تیار کیا جاتا ہے۔بلوچ روایات اور ثقافت کے رنگوں سے مزین یہ پھَشک کئی روز کی شبانہ روز محنت سے تیار ہوتا ہے اس کی تیاری میں ڈیزائن کے مطابق ریشم، ایرانی دھاگہ، شیشے اور تلہ کناری استعمال کیا جاتا ہے۔
  • کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام "مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ "کے عنوان پر سینٹ انتھنی ہائی سکول و کالج لاہور میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔

    Nov 16, 2021
    مورخہ8 نومبر 2019 کو کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام "مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ "کے عنوان پر سینٹ انتھنی ہائی سکول و کالج لاہور میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔
    جس میں کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے چیئرمین فضیلت مآب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء، کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم،منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین الدین قادری،دیگر علماء اور فادر صاحبان نے شرکت کی۔
  • سینٹ ٹریضہ پیرش شیخوپورہ میں بین الامذاہب اتحاد کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

    Aug 24, 2021
    مورخہ 9اگست2021کوسینٹ ٹریضہ پیرش شیخوپورہ میں بین الامذاہب اتحاد کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔جس میں شیخوپورہ کے مسلم علماء کرام، ریورنڈ فادر شکیل عنائیت سیکرٹیری زیارت مقدسہ مریم،ریورنڈ فادر توصیف یوسف سیکیورٹی انچارج،ریورنڈفادر عابد البرٹ ٹریفک انچارج،ریورنڈ فادر امتیاز نشان معاون پیرش پریسٹ شیخوپورہ اور ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے شرکت کی۔
  • امام بارگاہ شیخوپورہ میں محرم والحرام کے ایام میں امن کانفرنس کا انعقاد

    Aug 24, 2021
    گزشتہ دنوں امام بارگاہ شیخوپورہ میں محرم والحرام اتحادِمسلمین نیز اتحادِدیگر مذاہب کے اشتراک سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 300سے زائد علماء اکرام اور 2000سے زائد شرکا ء نے شرکت کی۔ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے مسیحی وفد کی قیادت کی۔امن کانفرنس میں مختلف علماء اکرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کے لئے ہماری کوششیں کیسی اور کتنی ہیں۔
  • کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیرِاہتمام فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی مذمت کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد

    May 19, 2021
    فلسطین اور اسرائیل کی جنگ دوسرے ہفتے میں شامل ہوگئی ہے۔اقوامِ متحدہ اور بالخصوص اسلامی ممالک کے قائدین نے اس کی پْر زور مذمت کی ہے۔