باؤبیب
افریقہ کے ایک جزیرہ نما ملک میں یہ عجیب و غریب درخت پایا جاتا ہے۔اس درخت کو زندگی بخش درخت بھی (Tree of Life) کہا جاتا ہے کیونکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
آپ کو یقیناً یہ سن کر حیرت ہوگی کہ ا س کا موٹا سا پیٹ نما تنا ایک لاکھ 20ہزار لیٹر پانی سٹور کر سکتا ہے۔اس درخت کی اونچائی 30میٹر تک اور اس کا قطر (گولائی)7سے11میٹر تک ہوتی ہے۔
اس درخت کی چھال بہت موٹی ہوتی ہے اور آگ کے خلاف مزاحمت میں اہم ثابت ہوتا ہے یعنی اس کی لکڑی کا جلنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اس کے علاوہ مقامی لوگ چھال سے کپڑا بھی بناتے ہیں۔اس چھال کو بہت سارے جانور بطور خوراک استعمال کرتے ہیں۔اس درخت پر ایک خاص قسم کا پھل لگتا ہے جو وٹامن سی اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس درخت کو صابن اور ربڑ بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ینز اس سے گھروں کی کھڑکیاں اور چھتیں بنائی جاتی ہیں۔جو کہ مضبوطی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔
اہم بات یہ ہے کہ سال کے نو مہینے یہ درخت پتوں سے محروم رہتے ہیں۔ان کے پتوں میں وٹامن اے،سی،پروٹین اور معدنیات ہوتے ہیں۔اور اس کے پتوں کو پالک کی طرح کھایا جا سکتا ہے۔
میڈاگاسکر میں ایک جگہ ہے جسے (Baobab Avenu)کہتے ہیں۔اس علاقے میں یہ درخت کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں اورہر سال دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں۔
بہت زیادہ کٹاؤ کی وجہ سے یہ درخت معدومیت کے خطرے میں داخل ہو چکا ہے۔