نومبر 1928 کو فیروز پور (بھارت) سے علم و ادب کی روشنی کے فقید المثال سفر کا آغاز کرنے والی یہ عظیم محب وطن پاکستانی ادیبہ چار فروری 2016کی شام لاہور میں ردائے خاک اوڑھ کر ابدی نیند سو گئی۔ حریتِ ضمیر سے جینے کی روش اپنانے والی اس فرض شناس،باوقار اور با ضمیر ادیبہ نے اپنی تخلیقی کامرانیوں سے عالم پر اپنا دوام ثبت کر دیا۔