کانسٹنٹائن اعظم - روم کا پہلا مسیحی شہنشاہ

کانسٹنٹائن اعظم روم کا پہلا مسیحی شہنشاہ تھا۔کانسٹنٹائن کی پیدائش قریب 280ء عیسوی میں نائسس کے قصبہ میں ہوئی۔اس کا باپ ایک اعلیٰ مراتبہ کا فوجی افسر تھا۔ کانسٹنٹا ئن کا ابتدائی دور نیکو میڈیا میں بسر ہوا،جہاں شہنشاہ ڈائیو کلیٹن کا دربار واقع تھا۔305ء میں ڈائیو کلیٹن تخت سے دست بردار ہوا تو کا نسٹنٹائن کا باپ سلطنت روما کے مغربی نصف حصے کا فرما نروابن گیا۔اگلے برس کا نسٹیٹیس چل بسا تو  کانسٹنٹائن شہنشاہ بن گیا۔یہ حقیقت ہے کہ وہ مسیحیت کے فروغ کے لیے کمر بستہ رہا۔اس کے اولین اقدامات میں سے ایک اس کا میلان سے جاری ہونے والا فرمان تھا‘جس کے تحت مسیحیت ایک قانونی اور قابل مذہب بن گیا تھا۔فرمان کے تحت تمام املاک کلیسا کو لوٹادی گئیں‘جو گذشتہ ایذار سانی کے دور میں کلیسیاء سے چھینی گئی تھیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail