تحقیق سے یہ سچ منظرِ عام پر آیا ہے کہ گھر کے اندرکی فضا میں بھی اتنی آلودگی ہوتی ہے جتنی کہ باہر، لیکن اس کے ساتھ گھر کے اندر دیگر آلودہ عناصر بھی شامل ہو جاتے ہیں۔جس میں مکان کی تعمیر میں استعمال ہونے والا مواد، کھانا پکانا اور صفائی کے لیے استعمال ہونے والی اشیا وغیرشامل ہیں۔ خوش قسمتی سے چند ایسی باتیں ہیں کہ جن کو اپنا کر آپ اپنے گھر کے اندر کی فضا کو صحت مند بنا سکتے ہیں۔