وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا“،’’گزرا ہوا وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا“۔ وقت کی اہمیت پر اس جیسی کئی کہاوتیں بہت سی زبانوں میں ہم سب نے سُن رکھی ہیں۔ ان کہاوتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ زندگی میں کامیابی کے لیے وقت کا موثر استعمال انتہائی ضروری ہے۔ وقت کا موثر استعمال کرتے ہوئے بروقت کام انجام دینا ایک بہترین ہنر ہے، جس سے ہر شخص واقفیت نہیں رکھتا۔