گلہری،کترنے والے جانوروں کے خاندان کا رکن ہے۔یہ ایسے جانور ہوتے ہیں جو اپنی خوراک کتر کتر کر کھاتے ہیں۔مارموٹ،پریری ڈاگ،چپ منک اور خود گلہری اس خاندان کے مشہوررکن ہیں۔ مارموٹ پہاری علاقے میں پائی جانے والی بڑی گلہری ہے۔یہ گڑھوں اور غاروں میں اپنا گھر بناتی ہے اور شدید سردی کا موسم سو کر گزارتی ہے۔یہ عام طور پر سرخ یا بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔پریری ڈاگ براعظم شمالی امریکا کے گھاس کے میدانوں میں پائی جاتی ہے۔یہ زمین میں سرنگیں بنا کر رہتی ہے۔اس کا جسم موٹے چوہے