امام بارگاہ شیخوپورہ میں محرم والحرام کے ایام میں امن کانفرنس کا انعقاد
گزشتہ دنوں امام بارگاہ شیخوپورہ میں محرم والحرام اتحادِمسلمین نیز اتحادِدیگر مذاہب کے اشتراک سے امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 300سے زائد علماء اکرام اور 2000سے زائد شرکا ء نے شرکت کی۔ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے مسیحی وفد کی قیادت کی۔امن کانفرنس میں مختلف علماء اکرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے امن کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کے لئے ہماری کوششیں کیسی اور کتنی ہیں۔
ریورنڈ فادر ظفر تنویر نے آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی طرف سے امن کانفرنس کے شرکاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے داعی ہیں اور ہم امن کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔نیز فادر موصوف نے یقین دہانی کروائی کی امن کے فروغ کے لئے ہم ہمیشہ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔آخر میں امن کے لئے خصوصی دْعائیں کیں گئیں۔