ذہنی پریشانی ایسا حساس مسئلہ ہے۔جس میں سماج کے اکثر و بیشتر افراد مبتلا نظر آتے ہیں۔ یہ ایسی ذہنی الجھن ہے، جو انسان کو جیتے جی مردہ بنادیتی ہے۔ ظاہری طْور پر انسان کھا تا پیتا اور اٹھتا بیٹھتا ہے لیکن نفسیاتی اور ذہنی طور پر دْباؤ اور تناؤمحسوس کرتا ہے۔