غریبوں کی مدد کرنا خدا کی رحمت کی گواہی دینا ہے۔پوپ فرانسس
مورخہ 13نومبر2024کوپوپ فرانسس نے لیون میں مقیم ایک فرانسیسی کیتھولک خیراتی تنظیم کے ایک وفد سے ملاقات کی اور اْن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے گھر افراد کی مدد کرتے اور انھیں پناہ دیتے ہیں۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ ایک غریب کی مدد کرنا کلیسیا میں ایک مقدس عمل ہے جو خدا کے رحم کے مشن کے مطابق ہے۔
اپنے پیغا م کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہا کہ آئیے ہم ہمیشہ ان غریبوں کے مددگار بنیں اوریاد رکھیں کہ ان غریبوں میں سے ہر ایک میں، مسیح خود موجود ہے۔