والدین اپنے بچوں کو سمجھیں تاکہ اْن میں اعتماد پیدا ہو۔پوپ فرانسس

مورخہ 20نومبر2024کوپوپ فرانسس نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک نئی پونٹیفیکل کمیٹی قائم کی جسے بچوں کے عالمی دن کو فروغ دینے،اسے منظم اور متحرک کرنے کا مشن سونپا۔
پوپ فرانسس نے بتایاکہ پوری انسانی تاریخ میں بچوں کی سماجی حیثیت بہت بدل چکی ہے۔یسوع کے زمانے میں، بچوں کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔چونکہ بچوں کو مسیح کے خون سے نجات ملی ہے، اس لیے وہ بھی فطری قدر رکھتے ہیں۔انہوں نے کلیسیا پر زور دیا کہ اپنا فرض سمجھتے ہوئے بچوں کے حقوق پر آواز اْٹھائیں۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہا کہ بچوں کااْن کے والدین کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے، انھیں سمجھا جائے، تا کہ بچے پْر اعتماد شخصیت کے مالک بنیں۔