مقدسہ گرٹروڈ (عظیم راہبہ)
مقدسہ گرٹروڈ کے والدین کے بارے میں کچھ زیادہ معلومات نہیں ہے تاہم 1256 میں آپ جرمنی میں پیدا ہوئی۔ پانچ برس کی عمر میں ہی آپ ایک بینا ڈکٹن راہب خانے میں پرورش اور تعلیم و تربیت پاتی رہیں۔ آپ بہت ذہین اور حلیم شخصیت تھیں۔آپ کو علم ِفلسفہ سے کافی لگاؤ تھا۔ایک بار خداوند یسو ع مسیح آپ پر ظاہر ہوئے اور مذہبی تعلیم کی طرف توجہ دینے کے لیے کہا۔ 26 برس کی عمر میں آپ نے راہبانہ زندگی کے وعدے کیے اور اْسی وقت سے آپ کو رویا جات میں ہدایات اور عارفانہ تجربات حاصل ہوئے۔ آپ تجسم کے بھید کو خصوصی طور پر اپنے لیے دھیان و گیان کا حصہ بناتی تھیں اور خداوند یسوع مسیح کے پاک دل کو یاد کر کے اْس کے انسان اور خدا ہونے پر فخر کرتی تھیں۔ اقدس یوخرست سے آپ کو دلی محبت تھی۔ انہی سارے تجربات اور واقعات کو سامنے رکھ کر آپ نے بہت کچھ تحریر کیا۔ جن میں سے کچھ 1536 میں دریافت ہوئی اور خاصی مقبول و مشہور ہوئی۔ آپ ہی کی تعلیمات و تحریروں کی بدولت خداوند یسوع مسیح کے اقدس دل کی عقیدت کو فروغ ملا اور بعد ازاں مقدس جان یو دیس اور مقدسہ ماگریٹ میری الکویک کی مدد سے خداوندیسوع مسیح کے پاک دل کی عقیدت و عبادت اور زیادہ مشہور ہوئی۔آپ اپنے راہب خانے کی ایک موثر صدر راہبہ ثابت ہوئیں۔ آپ جاگتے رہنے، دْعا کرنے،روز ہ و ریاضت، خود انکاری اور تابعداری کی ایک روشن میں مثال تھیں۔ خداوند کے لیے کام کے بعد 1320 میں خداوند نے آپ کو اپنے پاس بْلا لیا۔
اے قادرِ مطلق اور ازلی خدا! ہمیں تیرے بیٹے خداوند یسوع مسیح کے دْکھ یاد رہتے ہیں۔ تْو اپنے فضل سے اپنے کچھ بندے اور بندیوں کو ہمارے خداوند یسوع مسیح کے جسمانی دکھوں کا خاص عرفان عطا کرتا ہے۔ اپنی مہربانی سے ہمیں یہ بخش کہ ہم ہمیشہ اپنے خداوند کے کہنے کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کریں۔ آمین