دْکھوں کی مبارک میری

دْکھوں کی مبارک میری 21 مئی 1839 میں فرانس کے مقام ننٹس میں پیدا ہوئیں۔ آپ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ بچپن ہی سے آپ میں خداداد صلاحیت اور مذہبی رجحان نمایاں تھا۔ 1860 میں جب آپ نے حلیمی، دعا اور ریاضت کی زندگی شروع کی تو مقامی بشپ کے مشورے سے مقدسہ کلارہ کی جماعت(جو اسیسی کے مقدس فرانسس کی شراکت سے بنی تھی) میں شامل ہوئیں۔ 23 جنوری 1861 میں خالق خدا کے بارے میں روحانی تجربہ ہوا اور اسی تجربے نے آپ کی باقی ماندہ زندگی تبدیل کر دی۔اس عرصے کے دوران آپ شدید بیمار ہو گئیں۔ جس کی وجہ سے آپ کو کانونیٹ چھوڑنا پڑا۔ جب آپ کی صحت بحال ہوئی تو اپنے روحانی رہنما کی ہدایت پر ایک اور مذہبی جماعت جو مقدسہ مریم کے نام سے منسوب تھی اْس میں شامل ہو گئیں۔ اس جماعت میں اقدس یوخرست کے سجدے اور صلیب کے تلے کھڑی مریم سے گنہگاروں کی تبدیلی کے لیے شفاعت چا ہی جاتی تھی۔ 15 اگست 1864 میں آپ باقاعدہ باضابطہ طور پر اس جماعت کی رْکن بن گئیں۔ مارچ 1865 میں آپ کو مدھورائی ہندوستان جہاں یسوعی جماعت کے کاہن پاسبانی خدمت کر رہے تھے بھیج دیا گیا۔ آپ کی قیادت میں کا نوینٹ تعمیر ہونے لگے۔ لیکن 1876 میں کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے آپ کو دیگر سسٹر صاحبات کے ساتھ مدھورائی سے بے دخل ہونا پڑا۔آپ کو کو ئیمبتور کے مقام اوورکمنڈ میں منتقل ہو گئیں اور مذہبی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ نومبر 1876 میں آپ روم گئی تاکہ پاپائے اعظم سے اجازت لے کر اپنی جماعت کو مزید فروغ دیں۔ پاپائے اعظم نے یہ جان کر کہ آپ خاصے عرصے تک ہندوستان میں خدمت سرانجام دیتی رہی ہیں اور آپ کی جماعت کا کام بشارتی نوعیت کا ہے تو اجازت دے دی۔ آپ نے اپنی جماعت کو فرانسسکن مشنریز آف میری(FFM) کا نام دیا۔ بشارتی اور پاسبانی کاموں کے ساتھ ساتھ آپ نے خود اپنی سسٹر صاحبات کو ایمان کے بھیدوں پر غور و خوص کرنے، اقدس تثلیث اور پاشکائی بھید میں محبت کے عنصر کو سمجھنے کے لیے خصوصی وقت دینا شروع کیا۔ آپ اسیسی کے مقدس فرانسس کی روحانیت، حلیمی، غریبی، فیاضی اور بشارت کے طریقوں سے بے حد متاثر تھے۔ آپ نے تعلیم و تربیت کے رہنما اصول تحریر کیے۔ آپ کی جماعت مختلف شہروں اور ملکوں میں پھیلنے لگی۔ آب اپنی سسٹر صاحبات سے بذریعہ خط و کتابت رابطہ رکھتیں۔سن 1900 میں آپ کی سات سسٹروں کی شہادت پر آپ کو شدیدصدمہ پہنچا۔سخت محنت اور بے شمار کام کی وجہ سے آپ کمزور ہو گئیں۔ 15 نومبر 1904 میں قلیل مدتی علالت کے بعد آپ ابدی نیند سو گئیں۔ اْس وقت آپ کی جماعت میں دو ہزار سسٹر صاحبات چار براعظموں میں 86 کا نو ینٹوں میں غریبوں، حاجت مند وں، بیماروں،کم تعلیم یافتہ بچوں اور پاسبانی خدمات میں مشغول تھیں۔ ایک اندازے کے مطابق اْس وقت آپ کی جماعت میں 7700 سسٹر صاحبات 77 ممالک میں خدمت سرانجام دے رہی تھیں۔ 23 اپریل 2002 میں پاپائے اعظم جان پال دوم نے آپ کو مبارک قرار دیا۔
 اے قدوس اور مہربان خدا! ہم تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو ہماری روحانی زندگیوں کا خیال رکھتا ہے اور اپنے کام کو جاری رکھنے کے لیے تو ایسے لوگ ہماری دنیا میں بھیجتا ہے جو اپنی خدمت کے ذریعے خدا کی قائم بادشاہی کو نہ صرف مضبوط کرتے ہیں بلکہ اْس کو دوسروں پر بھی ظاہر کرتے ہیں۔ اپنے فضل سے ہماری (ایف۔ ایم۔ ایم) سسٹر صاحبات کو بھرپور کر تاکہ وہ اپنی بانیہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت کے اس کام کو احسن طریقے سے جاری رکھ سکیں۔آمین 

Daily Program

Livesteam thumbnail