مہینوال کا اصل نام عزت بیگ تھا، اس کا تعلق بخارا سے بتایا گیا ہے۔ بخارا کے ایک مالدار ترین کاروباری شخصیت کا بیٹا،عزت بیگ تجارت کی غرض سے گجرات آیا اور کاروبارکی غرض سے وہیں مقیم ہو گیا۔
سسی پنوں ایک مشہور سندھی لوک کہانی ہے۔ یہ کہانی ایک وفادار بیوی کی ہے جو اپنے محبوب شوہر کی تلاش میں ہر قسم کی مشکلات میں سے گزرتی ہے جسے حریفوں نے اس سے جدا کر دیا تھا۔
پرانے زمانے میں زندگی بڑی سادہ سی تھی۔ جہاں دل کیا، چند لوگ بیٹھ کر خوش گپیوں میں مشغول ہو جاتے یا سڑک پر ہی لڈو، تاش اور دوسرے اسی قسم کے کھیلوں کی منڈلی سجا لیتے۔کچھ تماشائی بن جاتے اور کھلاڑیوں کو مسلسل اپنے مشوروں سے فیض یاب کرتے رہتے تھے۔