ایمان اور دْعا نمک کی طرح ہیں جو ذائقہ دیتا ہے۔پوپ لیو چہاردہم

مورخہ 24مئی 2025کوپوپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن کے ملازمین اور اْن کے اہل خانہ کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے یاد دلایا کہ ایمان اور دْعا نمک کی مانند ہیں جو ذائقہ فراہم کرتے ہیں اور یہ کہ باقاعدگی سے ان اہم اجزاء کی طرف رجوع کرنے سے وہ اپنے روزمرہ کے کاموں اور ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔
پوپ لیو نے کہا ہماری یہ پہلی ملاقات ہے یقینی طور پر پروگرامی تقریروں کا موقع نہیں ہے، بلکہ میرے لیے ایک موقع ہے کہ میں آپ کی خدمت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کروں۔انہوں نے کہا میں آپ کے سامنے وہی بات دہراتا ہوں جو میں نے 8 مئی کی شام کو اپنی پہلی مبارکباد میں کہی تھی کہ ہمیں مل کر ایک مشنری کلیسیا بننا ہے۔ایسی کلیسیا جو مکالمہ کے ذریعے پْل تعمیر کرے۔ ہمیشہ دوسروں کو کھلے بازوؤں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ہر وہ شخص جسے ہماری خیرات، ہماری موجودگی، ہمارے مکالمہ اور محبت کی ضرورت ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے ویٹیکن کے ملازمین کا دل سے شکریہ ادا کیا۔نیز کہا آئیں مئی کے اس مہینے میں ایک ساتھ کنواری ماں مقدسہ مریم کو پکاریں،اْس کی شفاعت مانگیں تاکہ وہ رومن کیوریا، ویٹیکن سٹی اور آپ کے خاندانوں کو بھی برکت دے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور جو بیمار یا تکلیف میں ہیں۔