یسوع مسیح کا جی اْٹھناہماری زندگی کے ہر پہلو کو تبدیل کرتاہے۔پوپ لیو چہاردہم
مورخہ 8اکتوبر2025کو پاپائے اعظم لیو نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یسوع کا جی اْٹھنا حلیمی کی عکاسی کرتا ہے۔جب مسیح مُردوں میں سے جی اُٹھا، تو وہ فرشتوں سے گھیرے ہوئے شاگردوں کے پاس واپس نہیں آیا بلکہ ایک باغبان، پردیسی اور گزرتے ہوئے اجنبی کے طور پر ظاہر ہوا۔ پوپ لیونے کہا کہ جی اْٹھنے کا یہ حیرت انگیز پہلو ہمارے لیے ایک قیمتی پیغام پر مشتمل ہے: یسوع کا جی اْٹھنا ایک ڈرامائی سازش کا موڑ نہیں بلکہ ایک خاموش تبدیلی ہے جو ہر انسانی عمل کو معنی سے بھر دیتی ہے۔پوپ لیونے یاد دلایا کہ عمواس کے راستے پر شاگر د غمگین تھے کہ مسیحا کے لیے اْن کی توقعات مایوس کن تھیں۔ تاہم، یسوع نے اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کی کہ دُکھ اور درد خُدا کے وعدوں کی نفی نہیں کرتے، بلکہ وہ راستہ ہے جس سے خُدا اپنی محبت کی گہرائیوں کو ظاہر کرتا ہے۔
یسوع کا جی اْٹھنا ہمیں سکھاتا ہے کہ اس دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو خدا کی محبت کی لازوال طاقت کو بجھا سکے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ لیونے کہا کہ ہم خوشی اور پْر جوش دلوں کے ساتھاپنے گھروں کو لوٹیں۔ایسی خوشی جو زخموں کومنسوخ نہیں کرتی بلکہ منور کرتی ہے۔ایسی خوشی جو اس یقین سے پیدا ہوتی ہے کہ مسیح خداوند زندہ ہے۔وہ ہمارے ساتھ چلتا ہے۔وہ ہر لمحہ ہمیں موقع عطا کرتا ہے کہ ہم پھر سے شروع کریں۔
Daily Program
