امن کے لیے کام کریں اورمسائل کے حل کیلئے ہتھیاروں کے بغیر حل تلاش کریں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
مورخہ 3مارچ2026کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے کیسٹل گاندولفو میں ولا باربرینی کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی اپیل دہرائی کہ”امن کے لیے کام کیا جائے“اور”مکالمہ کو فروغ دیا جائے۔“
اپنے پیغام میں پوپ لیو نے کہا کہ امن باہمی دھمکیوں یا ہلاکت خیز ہتھیاروں سے قائم نہیں ہوتا۔امن کے لیے دْعا کریں۔ امن کے لیے کام کریں اورنفرت کم کرو کیونکہ دنیا میں نفرت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔
مشرقِ وسطیٰ میں حملوں میں اضافے اور دنیا بھر میں خوف و کشیدگی کے بڑھتے ہوئے ماحول کے پیشِ نظر، پوپ لیونے امن کے ہدف کو اپنانے کی تاکید کی۔ ساتھ ہی انہوں نے سب کو دعوت دی کہ”حقیقی معنوں میں مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش کریں“اور”مسائل کے حل کے لیے ہتھیاروں کے بغیر راستے تلاش کریں۔“
انہوں نے مزید کہا کہ استحکام اور امن باہمی دھمکیوں سے حاصل نہیں ہوتے، نہ ہی ایسے ہتھیاروں کے استعمال سے جو تباہی، تکلیف اور موت کو جنم دیتے ہیں بلکہ صرف معقول، مخلصانہ اور ذمہ دارانہ مکالمہ کے ذریعے ہی حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔