پوپ لیو چہاردہم کا گھانا میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے اظہارِ تعزیت
مورخہ 7اگست2025کو پوپ لیو چہاردہم نے مغربی افریقی ملک گھانا میں 6 اگست2025 کو فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہونے والے وزراء، سرکاری اہلکاروں اور عملے کی ہلاکت پرگہرے دْکھ کا اظہار کیا ہے۔ یہ دستخط شدہ ٹیلیگرام گھانا کیتھولک بشپس کانفرنس کے صدر کے نام لکھا گیا۔
اس ٹیلیگرام میں پوپ لیو نے اس حادثے میں مرنے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اچانک اور بے وقت انتقال نہ صرف ان کے خاندانوں اور دوستوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ نیز انہوں نے مرحومین کے لواحقین کے لیے بھی خصوصی دْعا کی۔
Daily Program
