پاپائے اعظم لیو چہاردہم کامشرقِ وسطیٰ میں بمباری کے متاثرین پر اظہارِ افسوس اور امن کے لیے دْعا

مورخہ 9مارچ 2026کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ بمباری کے متاثرین پر گہرے دْکھ کا اظہار کیا ہے، خصوصاً بچوں اور لبنانی مارونی کاہن کے لیے، جو لبنان میں ہلاک ہو گئے۔مارونی کلیسیا کے کیتھولک کاہن کو لبنان کے قصبے قلیاعا میں اْس وقت ہلاک کر دیا گیا۔جب وہ اپنے پیرش کے اْن افراد کی مدد کے لیے گئے جن کے گھر پر ایک اسرائیلی ٹینک نے فائرنگ کی تھی۔ لبنانی میڈیا کے مطابق، فادر ایل راہی اپنے پیرش کے پہاڑی علاقے میں چند نوجوانوں کے ساتھ اس گھر کی طرف گئے، لیکن ٹینک نے دوبارہ اس گھر کو نشانہ بنایا جس سے فادر ایل راہی زخمی ہو گئے۔انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
ہولی سی پریس آفس نے ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ پوپ لیو چہاردہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری دشمنوں کے خاتمہ کے لیے دْعا کر رہے ہیں۔