ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا کی کہانت کی گولڈن جوبلی روحانی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔

مورخہ 22 جنوری 2026 کو سینٹ جوزف کیتھڈرل، لال کُرتی میں ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا کی کہانت کی 50 سالہ گولڈن جوبلی نہایت عقیدت سے منائی گئی۔ اس روحانی اور تاریخی موقع پرشکرگزاری کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی جس کی قیادت ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا نے جبکہ معاونت ریورنڈ فادر آصف جان اور ریونڈ فادرسائمن سرفراز نے فرمائی۔ 
 اسلام آباد/راولپنڈی ڈایوسیس کے بشپ فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد نے خصوصی طور پر شرکت کی عبادت میں مختلف پیرشز سے آئے ہوئے فادرز صاحبان، سسٹرز صاحبات، مبشرانِ انجیل، ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا کے خاندان کے افراد اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کلیسیائی  رہنماؤں نے ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا کی پانچ دہائیوں پر محیط کاہنانہ خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا نے اپنی زندگی محبت، خدمت اور ایمان کے فروغ کے لیے وقف رکھی، جو نوجوان کاہنوں اور مومنین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے دْعا کی کہ خداوند انہیں صحت وتندرستی کے ساتھ ڈھیروں برکتوں سے نوازے۔
تقریب کے اختتام پر خصوصی دعائیں کی گئیں اور گولڈن جوبلی کے موقع پر خصوصی تحائف پیش کی گئے۔ شرکاء نے اس روحانی اجتماع کو ایمان کی تجدید اور شکرگزاری کا خوبصورت لمحہ قرار دیا۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے ریورنڈ فادر جیکب جوزف ڈوگرا کو خصوصی شیلڈ پیش کی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail