آئرلینڈ کی سفیر محترمہ مریم او’نیل اور ان کے وفد کا آرچ ڈایوسیس آف لاہور کا وزٹ

 آئرلینڈ کی سفیر محترمہ مریم او’نیل اور ان کے وفد کا آرچ ڈایوسیس آف لاہور کا وزٹ
آئرلینڈ کی سفیر محترمہ مریم او’نیل اور ان کے وفد کا آرچ ڈایوسیس آف لاہور کا وزٹ

مورخہ 9 فروری 2026 کو آئرلینڈ کی سفیر محترمہ مریم او’نیل اور ان کے وفد نے آرچ ڈایوسیس آف لاہورکا وزٹ کیا۔ جہاں ریورنڈفادر آصف سردار، وِکر جنرل آرچ ڈایوسیس آف لاہور نے گرمجوشی کے ساتھ اْن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ریورنڈ فادربشارت سراج  اوردیگر اہلکار بھی موجود تھے۔
یہ تعارفی ملاقات آرچ ڈایوسیس آف لاہور اور آئرش سفارتی کمیونٹی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں جانب مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ اس دوران وفد نے آرچ ڈایوسیس،لاہور کے مختلف تعلیمی اور سماجی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا، جن میں تعلیم، صحت، اور انسانی خدمت کے شعبہ جات شامل ہیں۔
 ریورنڈفادر آصف سردارنے سفیر اور ان کے وفد کو تعلیمی ادارے کے مختلف شعبوں اور سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو اعلیٰ معیار ِتعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور سماجی تربیت بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ مستقبل میں ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بن سکیں۔
آئرش سفیر محترمہ مریم او’نیل نے اس موقع پر کہا کہ وہ آرچ ڈایوسیس آف لاہور کے کام سے بہت متاثر ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں ادارے تعلیم اور ثقافتی تبادلے کے ذریعے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کی عوام کے درمیان دوستی اور باہمی احترام کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔
علاوہ ازیں آئرش وفد نے سینٹ جوزف پیرش لاہور کینٹ اور میاں میرگورا قبرستان انفینٹری روڈ لاہور کینٹ کا دورہ کیا،آئرش وفد نے آئرش فوجیوں قبروں  
ملاقات کے اختتام پر ریورنڈ فادر آصف سردار نے سفیر اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ خداوند مسیح دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط اور دیرپا بنائے۔