پوپ لیو چہاردہم کا اسرائیلی وزیر اعظم سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

مورخہ 18جولائی 2025کوغزہ میں ہولی فیملی کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں، پوپ لیو چہاردہم نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عبادت گاہوں کے تحفظ اور جنگ بندی کی فوری ضرورت کی اپیل کی۔
پوپ لیو نے غزہ کی آبادی کی المناک انسانی صورت حال پر ایک بار پھر اپنی تشویش کا اظہار کیا، جن کے بچے، بوڑھے اور بیمار اذیت ناک قیمت ادا کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پاپائے اعظم نے عبادت گاہوں اور خاص طور پر، فلسطین اور اسرائیل میں مومنین اورباقی تمام لوگوں کی حفاظت کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔