پوپ لیوچہار دہم کا افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کے لیے اظہار تعزیت
مورخہ یکم ستمبر2025کوپوپ لیو چہار دہم نے افغانستان میں تباہ کن قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام افراد کو ایک ٹیلیگرام بھیجا۔اْن لوگوں کیلئے اپنی تعزیت کا اظہار کیا جو زلزلے سے ہلاک یا متاثر ہیں۔انہوں نے لاپتہ ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے دْعا کی نیز اْن لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
پوپ لیو نے کہا کہ وہ ”اہم جانی نقصان پر بہت غمزدہ ہیں“۔
اطلاعات کے مطابق زلزلہ31اگست رات11:47منٹ پر آیا۔ مشرقی افغانستان میں زلزلے کی شدت 6.0 تھی جس میں کم از کم 812 افراد ہلاک اور 2,800 سے زائد زخمی ہوئے۔
Daily Program
