پاپائے اعظم لیو چہاردہم کی جانب سے سیلاب متاثرین ایشیائی ممالک کے لیے امداد بھیج دی گئی۔

مورخہ 9دسمبر2025کوپاپا ئے اعظم لیو چہاردہم کی جانب سے سمندری طوفانوں اور مون سون کے سیلاب سے تباہ ہونے والے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے امداد بھیجی گئی۔
پاپائی خیراتی دفتر کے ذریعے، پوپ لیو نے کئی جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو مدد کی پیشکش کی ہے جو تباہ کن طوفانوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر مادی نقصان کے بعد شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
تقریباً 1800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرِنے سے بچاؤ کی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ پْل اور سڑکیں پانی اور ملبے سے بہہ جانے کے بعد پورے گاؤں الگ تھلگ رہ گئے ہیں۔
ہنگامی صورتحال کے جواب میں، پوپ لیو نے Papal Almoner کے ذریعے، سری لنکا، انڈونیشیا، ویتنام اور تھائی لینڈ سمیت سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کو امداد بھیجی ہے۔
 7 دسمبر کو اینجلس کے دوران، پوپ لیو نے اِن قدرتی آفات کی وجہ سے شدید پریشانی میں پڑنے والی آبادیوں سے اپنی قربت کا اظہار کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنی دْعاؤں کا یقین دلایا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان خطوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔