خدا کرے روح القدس عالمی امن کے لیے ہم آہنگی پیدا کرے۔ پوپ فرانسس

مورخہ 19مئی 2024کوسینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسس نے دْعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے رْوح القدس ہمارے دلوں اور دْنیا میں ہم آہنگی پیدا کرے۔تاکہ تمام جنگوں کا خاتمہ ہو اور فلسطین، اسرائیل، یوکرین میں امن قائم ہو جائے۔ 
انہوں نے بتایا کہ عیدِ پینتیکوست ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کس طرح رْوح القدس مختلف انداز سے ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔ پوپ فرانسس نے ہر ایک سے دْعا کرنے کی اپیل کی تاکہ رْوح القدس ہمارے دلوں، خاندانوں، معاشروں بلکہ پوری دنیا میں ہم آہنگی پیدا کرے۔
 انہوں نے دنیا میں ہونے والی جنگوں پر افسوس کا اظہار کیا اور اْن مقامات پر امن کے لیے دْعا کی جہاں جنگیں ہو رہی ہیں۔
آخرمیں پوپ فرانسس نے دْعا کی کہ رْوح پاک عالمی رہنماؤں اور ہم میں سے ہر ایک کو امن کے دروازے اور راستے کھولنے کی ہدایت دے۔