پاک روزری کی عبادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
مورخہ 7اکتوبر2025کو، سینٹ جوزف کیتھیڈرل، لال کْرتی راولپنڈی میں مقدسہ مریم خاتونِ روزری کی عید کے موقع پرفضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدکی قیادت میں روزری کا دن منایاگیا۔پاک روزری کی عبادت عالمی امن اور وطنِ عزیز کی سلامتی کےلئے ادا کی گئی۔اس عبادت میںریورنڈ فادر عامر یعقوب (ریکٹر، سینٹ جوزف کیتھیڈرل)، ڈیکن اسد برنارڈ (او۔پی) پاسٹرل ٹیم، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والی راہبات اور بڑی تعداد میں مومنین نے عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پربشپ جی نے اپنے پیغام میں کہا کہ روزری محض دْعا نہیں بلکہ ایمان، محبت اور روحانی اتحاد کا ایک وسیلہ ہے۔ انہوں نے مومنین پر زور دیا کہ وہ روزانہ روزری کی عبادت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ خدا سے برکات پائیں اور ہمارے خاندانوں میں خوشحالی ہو۔آخر میںانہوں نے کہا کہ پاک روزری ہمیں مسیح کی زندگی پر غور کرنے، اپنے ایمان کو مضبوط کرنے اور خدا کے قریب آنے کی دعوت دیتی ہے۔
بعد ازاں ریورنڈ فادر عامر یعقوب نے کہا کہ یہ عبادت اور آج کی عید اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مقدسہ مریم ہمیشہ کلیسیا اور مومنین کے لیے شفاعت کرتی ہے۔
Daily Program
