خدا سے امن کے لیے مخصوص ذہنوں اور دلوں کا تحفہ مانگیں۔پوپ فرانسس
گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں تصادم کو شروع ہوئے 10 ماہ گزر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے سنگین انسانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ پوپ فرانسس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سوڈان اور شمالی موزمبیق میں امن کے لیے زور دیں۔ جہاں ایک کیتھولک چرچ کو آگ لگا دی گئی تھی۔انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ اِس جنگ کو روک دیں جس سے نا صرف عوام کو بلکہ ملک کے مستقبل کو بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ آئیے سوڈان میں جاری بدامنی کے خاتمے کے لیے دْعا کریں تاکہ سوڈان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے جلد ہی امن کی راہیں مل جائیں اور امن کی واپسی جلد ممکن ہو۔ آئیے ہم خُداوند سے امن کے لیے مخصوص ذہنوں اور دلوں کا تحفہ مانگیں۔