کلیسیا میں کاہن کی موجودگی ہمیں خُداوند یسوع مسیح بطور خادم کی یاد دِلاتی ہے۔ عزت مآب بشپ اندریاس رحمت
مورخہ 22اگست 2025کو سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل فیصل آباد میں عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے اپنے دست ِ مبارک سے ڈیکن آکاش دومنیک (او۔پی)اور ڈیکن ارج برنارڈ (او۔پی) کو کا ہنانہ خدمت کیلئے مخصوص کیا۔ عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے یُوخرستی عبادت میں قیادت فرمائی عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے وعظ کے دوران کاہنانہ خدمت کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ کاہن کی خدمت سب سے عظیم ہے۔وہ خُداکا کلام اور یسوع مسیح کے بدن کو خُدا کے لوگوں تک پہنچاتا ہے۔ کلیسیا میں کاہن کی موجودگی ہمیں خُداوند یسوع مسیح بطور خادم کی یاد دِلاتی ہے۔اس لئے آپ بھی بطور کاہن خدا کے لوگوں کی خدمت کرنے اور انھیں برکت دینے کیلئے مسح کئے گئے ہیں۔ میری دْعا ہے کہ آپ اپنی بلاہٹ میں مضبوط رہتے ہوئے خدا کے تاکستان میں جانفشانی سے خدمت کریں۔آخر میں بشپ جی اور نئے کاہنوں کے ہمراہ ایک یادرگار گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔
یاد رہے یہ دِن نہ صرف نئے کاہنوں کے لیے ایک ذاتی سنگِ میل تھا بلکہ پوری دومنیکن جماعت کے لیے بھی خوشی اور شکرگزاری کا دن تھا۔
Daily Program
