عزت مآب بشپ اندریاس رحمت کے دستِ مبارک سے 25نوجوانواں کی بطور مبشرانِ ا نجیل مخصوصیت

مورخہ یکم جون 2024کوسینٹ فیدلیس کیتھولک چرچ خوشپور میں عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے اپنے دستِ مبارک سے 25نوجوانوں کو مبشران ا ِنجیل کی خدمت کیلئے مخصوص کیا۔خوشی کے اس بابرکت موقع پر اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے فرمائی۔دورانِ وعظ بشپ صاحب نے بتایا کہ خدا نے بطن مادر سے آپ کو چْنا ہے اورجب آپ خدا کے تاکستان میں خدمت کیلئے میدان عمل میں جائیں گے تو بہت سی مشکلات آئیں گی لیکن آپ نے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اْن حالات کا مقابلہ کرنا ہے کہ خدا نے آپ کو چنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مبشر انجیل کا مطلب ہے خوشخبری کا پرچار کرنے والایعنی آپ خوشخبری کے پیامبر ہیں۔ بشپ صاحب نے  نوجوان مبشران انجیل کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں انجیل کا مبشر ہونا کوئی ملازمت نہیں بلکہ خدمت ہے۔اور جب آپ دل سے یہ خدمت کریں گے تو خدا بہت سی برکات دے گا۔آخر میں کہا میری دْعا ہے کہ خدا آپ سبھی کو اپنی بلاہٹ میں ثابت قدم رہنے اور کلیسیا کی وفاداری سے خدمت کرنے کا فضل بخشے۔ تمام اْمیدواروں نے خدا اور کلیسیا کے روبرو اپنی مبشرانہ خدمت کو پوری ایمانداری اور ثابت قدمی سے کرنے کا حلف اْٹھایا۔ بشپ صاحب نے تمام اْمیدواروں کو مخصوص کرتے ہوئے بائیبل مقدس دی اور کہایہ کلام مقدس لو۔اس میں روشنی اور زندگی کی معموری ہے۔اسے شوق اور سمجھ سے پڑھنا۔اور خدا کی بادشاہی کی خوشخبری پھیلانے میں کوشاں رہنا۔پاک صلیب پہناتے ہوئے کہا ایمان کا یہ نشان لوجو سچائی کی میراث اور مسیح کی محبت ہے اس کا پرچاراپنے الفاظ،کردار اور زندگی سے کرو۔نیز سند دیتے ہوئے کہایہ سند لو جو اس امر کا ثبوت ہوگا کہ تمہاری منادی خدااورکلیسیا کی طرف سے ہے اور جس کا اختیا ربراہ راست مسیح سے ہے۔
سر ایرک سلویسٹر نے سینٹ البرٹ نیشنل کیٹی کیسٹ ٹرینگ سنٹر کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ٹرینگ سنٹر واحد ایسا ادارہ ہے جہاں پورے پاکستان سے نوجوان مبشران انجیل کی تربیت حاصل کرنے کے بعد مختلف پیرشیز میں خدمت کیلئے جاتے ہیں۔
مسِ بیملہ ایرک نے سنیٹ میلنڈسLiteracy سنٹر کا تعارف پیش کیااور بتایا کہ یہ اداراہ خواتین کا تربیتی مرکز ہے۔اس ادارے کا مقصد خواتین کوایمانی،روحانی اور اخلاقی تربیت دینا ہے تاکہ وہ پیرش میں جا کر منادوں کے شانہ بشانہ خدمت کر سکیں۔
سینٹ البرٹ نیشنل کیٹی کیسٹ ٹرینگ سنٹر کے ڈائریکٹر ریورنڈ برادر شہزاد جارج گِل نے اظہار تشکر کرتے ہوئے عزت مآب بشپ اندریاس رحمت، تمام فادر صاحبان،دومنیکن سسٹرز صاحبات،ڈی لاسال برادرز،ریورنڈ برادر ظفر داؤد سابقہ ڈائریکٹر آف نیشنل کیٹی کیسٹ ٹرینگ سنٹر، خوشپور کے پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر ندیم جان شاکر اور کیٹی کیسٹ ٹرینگ سنٹر کے تمام اْساتذہ نیزخوشپور کی تمام کلیسیا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اِن تربیتی سالوں میں نوجوان منادوں کی تربیت میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔آخر میں مخصوص ہونے والے مبشرانِ انجیل کو مبارک باد پیش کی اور نصیحت کی کہ خدا نے آپ کو پیدا ہونے سے پہلے ہی اپنی خدمت کیلئے چْن لیا ہے اور مخصوص کیا ہے۔یادر رکھیں اْسی نے آپ کو بھیجا ہے تاکہ جانفشانی اور خلوصِ دل سے خدا کے تاکستان میں جرات اوردلیری سے خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہا میری دْعا ہے کہ خدا آپ کی حفاظت اور رہنمائی کرے تاکہ آپ اس خدمت کو دل سے اور پوری وفاداری سے کرنے والے بنیں۔  
آخر میں تمام نئے مخصوص شدہ مبشرانِ انجیل نے اپنے اْساتذہ کے ساتھ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے تحائف پیش کئے۔اس موقع پر یاد گارگروپ فوٹو بھی بنوائی گئی۔ 
یاد رہے سینٹ البرٹ نیشنل کیٹی کیسٹ ٹرینگ سنٹر سے اس سال 25نوجوان مبشرانِ انجیل کی خدمت کیلئے مخصو ص ہوئے ہیں جن میں سے15مناد آرچ ڈایوسیس آف لاہور سے تعلق رکھتے ہیں۔
   
 

Daily Program

Livesteam thumbnail