آرچ ڈایوسیس،لاہور کے ڈایوسیزن کاہنوں کے لیے سالانہ ریٹریٹ کا انعقاد

  آرچ ڈایوسیس لاہور کے ڈایوسیزن کاہنوں کے لیے سالانہ ریٹریٹ کا انعقاد
آرچ ڈایوسیس لاہور کے ڈایوسیزن کاہنوں کے لیے سالانہ ریٹریٹ کا انعقاد

مورخہ 10 تا 14 فروری 2026کو آرچ ڈایوسیس،لاہور کے ڈایوسیزن کاہنوں کے لیے عروُجِ مریم رینیول سینٹر ۔ لاہور میں سالانہ ریٹریٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریٹریٹ آرچ ڈایوسیزن فریٹرنٹی کمیٹی کی جانب سے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔
ریٹریٹ کے دوران پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس  نے فرمائی۔ وعظ کے دوران بشپ جی نے کاہنوں کی موجودگی اور کلیسیا کے لیے ان کی مخلصانہ اور فیاضانہ خدمات کو سراہا، اور انہیں اپنی خدمت میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی۔
اس ریٹریٹ کے مقرر ریورنڈ فادر پیٹرک سیموئیل او۔ایف۔ایم کیپ تھے۔ اپنے گہرے اوردھیان و گیان سے بھر پور خطابات میں فادر پیٹرک نے کاہنانہ شناخت، پاک شراکت کی روحانیت، پاسبانی خدمات اور باطنی تبدیلی جیسے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی پاکیزگی انسانیت سے فرار اختیار کرنے میں نہیں بلکہ اپنی انسانیت کو مسیح کے حوالے کرنے میں ہے تاکہ وہ اسے اپنی حضوری سے منور اور تبدیل کرے۔
 ریٹریٹ کاموضوع تھا ”پاکیزگی کے لیے انسانیت بنیادی شرط ہے“

Daily Program

Livesteam thumbnail