ریورنڈ فادر یوسف امانت ا پنی زمینی زندگی مکمل کرکے خداوند میں سو گئے۔

یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ 29 فروری 2024کو ریورنڈ فادر یوسف امانت پنی زمینی زندگی مکمل کرکے خداوند میں سو گئے ہیں۔انہوں  نے 56 برس میں وفات پائی۔ریورنڈ فادر یوسف امانت 13جنوری1966 میں بیداغ کنواری پیرش مریاخیل میں پیدا ہوئے۔
1992 میں آپ نے سینٹ میری مائنیر سیمنری لاہور میں داخلہ لیا ۔  1995 میں سینٹ فرانسیس زیوئیر میجر سیمنری یوحنا آباد لاہور کے تحت علمِ فلسفہ کی ڈگری حاصل کی۔ علم الہٰیات کی تعلیم کے لئے سینٹ جان میری ویانی سیمنری فرانس گئے۔ تقدس مآب بشپ انتھنی تھیوڈور لوبو کے ہاتھوں سینٹ  جوزف کیتھیڈرل لالکڑتی راولپنڈی میں 8دسمبر2001 میں کہانت کے عہدے پر فائز ہوئے۔انہوں نے اپنی زندگی میں پاکستان کے مختلف پیرشز میں کاہنانہ خدمات سرانجام دیں۔فضیلت مآب آرچ بشپ  ڈاکٹرجوزف ارشد نے فادر یوسف امانت کی آخری رسومات ادا کیں۔ اور دْعا کی کہ خداوند انہیں اپنے مقدسوں اور فرشتوں کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی میں آرام عطا فرمائے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail