آنجہانی پوپ فرانسس کا جسدِ خاکی آخری رسومات تک سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں رہے گا۔

مورخہ 23اپریل 2025کوآنجہانی پوپ فرانسس کے جسدِ خاکی کو سانتا مارٹا کے چیپل سے سینٹ پیٹرز باسیلیکا منتقل کیا گیا تاکہ مومنین اْن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آخری دیدار کر سکیں۔اْن کا جسدِ خاکی آخری رسومات تک وہیں رہے گا۔  
آنجہانی پوپ کی آخری رسومات بروز ہفتہ 26 اپریل 2025 کو صبح 10بجے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کی جائیں گی۔
اس دن پاک ماس کی قیادت کارڈینلز کالج کے ڈین کارڈینل جیوانی کریں گے۔اس کے علاوہ دنیا بھر سے کارڈینلز، آرچ بشپ، بشپ صاحبان اور کاہنوں کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔پاک ماس کے بعد آنجہانی پوپ کیلئے نو دن سوگ کا اعلان کیا جائے گا۔پھرمرحوم پوپ کے جسدِ خاکی کو سینٹ پیٹرز باسیلیکا سے سینٹ میری میجر کے باسیلیکا میں تدفین کے لیے لے جایا جائے گا۔
یا د رہے آنجہانی پوپ کے آخری دیدار کیلئے سینٹ پیٹرز باسیلیکا بدھ کو صبح 11بجے سے آدھی رات تک، جمعرات کو صبح 7 بجے سے آدھی رات تک اور جمعہ کو صبح 7بجے سے شام 7بجے تک کھلا رہے گا۔