سکردو سے ہو تے ہوئے کے ٹو اور کنکورڈیا کے راستے میں پڑنے والے آخری گاؤں کا نام اسکولے ہے۔ یہاں کے لوگ اردو سے زیادہ انگریزی زبان سے واقف ہیں۔اس کی وجہ یہی ہے کہ کنکورڈیا اور بالتورو جانے والے کوہ پیما انگریزی بولتے ہیں تو بطور گائیڈ اور پورٹر مقامی لوگ انہی کی زبان سیکھ جاتے ہیں۔اس گاؤں کے لوگوں کی روزی کا انحصار کوہ پیماؤں اور مہم جوؤوں پر ہے۔