صدیوں پرانی بات ہے کہ کسی ملک میں ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا۔ وہ بہت انصاف پسند، نیک اور رعایا کا خیال رکھنے والا تھا۔ بادشاہ کا وزیر بہت دانا، عقل مند تھا۔ وہ بادشاہ کو اچھے اچھے مشورے دیتا،جو رعایا کے لئے بہت فائدہ مند ہوتے۔وزیر بہت ضعیف ہو چکا تھا وہ بادشاہ کے والد کا بھی وزیر رہا تھا۔اس نے ایک دن بادشاہ سلامت سے کہا کہ اب میری صحت اجازت نہیں دیتی آپ کوئی نوجوان،ذہین وزیر رکھ لیں۔مگر بادشاہ اس کے لئے تیار نہ تھا۔بادشاہ نے کہا”وزیر محترم آپ کی موجودگی میں کسی وزیر اعظم کا سوچا بھی نہیں جا سکتا“کیونکہ آپ جیسا عقل مند اور ذہین وزیر نہیں ملے گا۔