ماحولیات

  • منچھر جھیل

    Aug 26, 2023
    دنیا کی سب سے قدیم جھیل منچھر جھیل کراچی سے قریباً 280 کلومیٹر (175میل) کے فاصلے پر ضلع دادو کے تعلقہ جوھی کھیرتھر پہاڑ کے دامن میں واقع ہے اوردریائے سندھ کے مغرب میں واقع ضلع دادو، سندھ میں بہتی ہے۔یہ پاکستان میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔
  • پانڈا

    Aug 25, 2023
    لڑھکتا،پتے کھاتا اور آہستہ آہستہ چلتاہوا دورسے بڑے ریچھ جیسانظرآنے والا یہ جانورپانڈا کہلاتا ہے۔ اسکاتعلق ریچھ کے خاندان سے ہے۔یہ گول مٹول ساجانوراپنے موٹے اور لمبے جسم کے باعث دیوقامت یا جناتی پانڈا بھی کہلاتاہے۔حیوانات کے ماہرین اسے ریچھ کی ایک قسم بیان کرتے ہیں اوراسے پانڈا ریچھ کہتے ہیں۔ہم بھورے،سیاہ ریچھ اور برفانی ریچھ کو پانڈاکے کزن کہہ سکتے ہیں۔پانڈاچین کے مرکزی صوبوں میں موجود بانس کے جنگلات میں پایاجاتاہے۔یہ وہاں بانس کے درختوں کے جھنڈمیں گیلی مٹی کوکھودکرگڑھابناتاہے اوراس میں چُھپارہتاہے۔
  • سْرخاب

    Aug 16, 2023
    سْرخاب ایک پرندہ ہے۔ سرخاب کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں میں ہوتا ہے۔ دنیا بھرمیں سرخاب کی مختلف قسمیں پائی جاتی ہیں۔ جس میں سنہرا سرخاب، عام سرخاب اور پٹے دار سرخاب بہت مشہور ہیں۔سرخاب کا شمار اپنے رنگین پروں کے باعث دنیا کے خوبصورت ترین پرندوں میں ہوتا ہے۔ لیکن صرف پر ہی نہیں سرخاب کی آواز اور رقص بھی انوکھا ہے۔
  • دل کش اور خوش بُو دار جھاڑیاں

    Jul 27, 2023
    گھاس اور جڑی بوٹیوں کے علاوہ دوسری قسم کی نباتات کو عام طور پر ہم درخت اور پیڑ کہہ کر شناخت کرتے ہیں، لیکن درخت اور جھاڑی میں فرق ہوتا ہے۔ کسی بھی پیڑ کا ایک تنا ہوتا ہے جس سے اس کے قد کے اعتبار سے اوپر اٹھنے کے بعد شاخیں نکلتی ہیں۔ اس کے برعکس جھاڑی نباتات کی وہ قسم ہے جس کے کئی تنے ہوسکتے ہیں اور یہ قد میں درخت سے بہت چھوٹی ہوتی ہے۔پاکستان میں نباتات میں کئی قسم کی دل کش اور خوش بُو دار جھاڑیاں پائی جاتی ہیں۔ جن کو عام باغیچے یا بڑے گملوں میں لگایا جاتا ہے اور اس طرح صاحبِ خانہ اپنے ذوق و شوق کی تسکین کے ساتھ خود کو فطرت کے قریب پاتے ہیں۔
  • منٹھل بدھا راک

    Jul 27, 2023
    گلگت بلتستان کے شہر سکردو کے نزدیک تقریباً 12 سو سال پرانے آثار قدیمہ موجود ہیں جن میں سے ایک ’منٹھل بدھا راک‘ بھی ہے، جس پر بدھ مت دور کے مذہبی پیشواوں کی 20 سے زائد تصاویر کندہ ہیں۔ماہرین کے اندازے کے مطابق اس چٹان پر کندہ کاری آٹھویں سے دسویں صدی کے درمیان کی گئی، اس وقت اس علاقے میں بدھ مت مذہب کے لوگوں کی کثرت تھی۔
  • دنیا کی سب سے گول قدرتی جھیل کنگسلے

    Jul 04, 2023
    دنیا کی سب سے گول لیکن قدرتی جھیل فلوریڈا میں واقع ہے۔ اسے کنگسلے جھیل کہا جاتا ہے جس کا دوسرا نام چاندی کے ڈالر والی جھیل بھی ہے۔ فلوریڈا کلے کانٹی میں واقع یہ جھیل پوری ریاست میں ماہی گیری کا بہترین مقام بھی ہے۔ لیکن اس کی وجہ شہرت یہ ہے کہ گویا کسی نے پرکار سے انتہائی گول دائرہ کھینچ کر اس میں پانی بھردیا ہو۔ لیکن اس کی گولائی کا اندازہ اسی وقت ہوتا ہے جب اسے بلندی سے دیکھا جائے۔ دیکھنے والے اس کی درست خمیدگی دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں
  • نیلی سڑک

    Jun 26, 2023
    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کچھ عرصے سے کلمہ چوک انڈر پاس زیر تعمیر تھا۔ جب اس کی تعمیر مکمل ہوئی تو وہاں ایک نئی چیز دیکھنے کو ملی،وہاں ایک نیلے رنگ کی سڑک تھی جسے عام طور پر محض خوبصورتی سمجھا گیا لیکن درحقیقت پاکستان میں یہ
  • پیٹاگونین صنوبر

    Jun 20, 2023
    جنوبی چلی کے جنگل میں ایک دیوہیکل درخت ہزاروں سال سے موجود ہے جو دنیا کا قدیم ترین درخت تسلیم کیے جانے کے مرحلے میں ہے۔یہ درخت چلی کے دارالحکومت سنتیاگو کے جنوب میں 800 کلومیٹر (500 میل) کے فاصلے پر جنوبی علاقے لوس ریوس کے ایک جنگل میں کھائی کے کنارے پر موجود ہے۔اس درخت کو پیٹاگونین صنوبر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جنوبی امریکہ میں درختوں کی سب سے بڑی قسم ہے
  • نایاب جامنی شہد

    Jun 13, 2023
    شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لیے خداوند کی عطا کردہ ایک بیش قیمت نعمت ہے۔ تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہے۔
  • گریٹر لوفورینا (جنت کا شاندار پرندہ)

    Jun 08, 2023
    جنت کا یہ شاندار پرندہ نیو گنی میں پائے جانے والے جنت کے پرندوں کی کئی اقسام میں سے ایک ہے۔ ان پرندوں کے نر اپنے کیپ نما پلمیج کے لیے مشہور ہیں، جسے وہ رقص کے دوران خوبصورتی سے ایسے پھیلا لیتے ہیں جیسے گویا آپ کو نیلی آنکھوں والا ایک سیاہ بیضوی چہرہ دیکھائی دیتا ہو، جو ایک مسکراتا ہوا چہرہ بنتا ہے۔ اس پرندے کو عظیم تر لوفورینا یا شاندار برڈ آف پیراڈائز بھی کہا جاتا ہے۔
  • گیٹ وے ٹو ہیل(جہنم کا دروازہ)

    May 30, 2023
    ترکمانستان کے صحرائی علاقے میں شمال کی طرف 30 میٹر گہرا اور 70 میٹر چوڑا ایک بڑا گڑھا ہے جسے‘گیٹ وے ٹو ہیل’کہا جاتا ہے۔ 50 سال گزرنے کے بعد بھی اس گڑھے سے نکلنے والی آگ کو اب تک بجھایا نہیں جاسکا ہے۔اس گڑھے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی قدرتی گڑھا نہیں بلکہ انسانوں کا کارنامہ ہے۔ 1971 میں سابق سوویت یونین کے دور میں گیس ذخائر کی تلاش کے دوران ایک حادثے کی وجہ سے یہ گڑھا وجود میں آیا۔
  • خود کشی کرنے والا پرندہ

    May 27, 2023
    وسیع افریقی سبزہ زاروں میں گشت کرنے والے زرافوں، زیبروں، چکوروں اور ہرنوں کے درمیان خالق کی ایک نہایت حیرت انگیز مخلوق سکونت کرتی ہے۔ اسے دیکھنے والے لوگ اسکے دراز قد، قوی ٹانگوں اور خوبصورت ملائم پَروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہ دُنیا کا سب سے بڑا پرندہ ہے۔ آپ اسے اسکے عام نام، شترمرغ سے پہچانتے ہیں۔
  • گریٹ بسٹرڈ

    May 24, 2023
    اسپین میں گریٹ بسٹرڈ پر یہ انتہائی دلچسپ تحقیق ہوئی ہے۔ اس پرندے کو حباری بھی کہا جاتا ہے، یہ تلور اور شترمرغ کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ یہ پرندہ 2 ایسے پودے کثرت سے کھاتا ہے جو اپنے اندrطفیلیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    پرندوں کی دنیا حیرت انگیز مظاہر سے بھری پڑی ہے۔ اب پرواز کرنے والے سب سے بڑے پرندے کے متعلق یہ نیا انکشاف ہوا ہے کہ وہ مرض کی صورت میں مخصوص پودے کھاکر اپنے آپ کو بیماری سے پاک رکھتا ہے۔

  • وہ پرندہ جس کا ساتھی اسے چھوڑ جائے تو وہ عمر بھر تنہا رہتاہے

    May 05, 2023
    ہدہد دنیا کا وہ واحد پرندہ ہے جب اس کا جوڑا یا اس کا ساتھی اسے چھوڑ کر چلا جاتا ہے، کسی حادثے کا شکار ہو جاتا ہے ہے تو ہدہد تنہا زندگی گزارتا ہے۔،کھانا پینا کم کر دیتا ہے، صرف اتنی خوراک کھاتا ہے جس سے وہ زندہ رہ سکے۔ شکاری کہتے ہیں یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب کسی بھی ہدہد کو آسانی کے ساتھ شکار کیا جا سکتا ہے۔یہ پرندہ نہایت وفادار، وعدے کا پابند اور محبت کرنے والا ہوتا ہے۔ اب تک ہدہد کی سات اقسام دریافت ہوچکی ہیں۔
  • فریگیٹ برڈ

    Apr 27, 2023
    فریگیٹ برڈ، جسے مین-او-وار برڈ بھی کہا جاتا ہے۔شمالی و جنوبی براعظم امریکہ کے ساحلی علاقوں میں پایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد پرندہ ہے۔فریگیٹ پرندے تقریباً ایک مرغی کے سائز کے ہوتے ہیں اور ان کے بہت لمبے، پتلے پر ہوتے ہیں، جن کی مدد سے پرواز کا دورانیہ تقریباً 2.3 میٹر (تقریباً 8 فٹ) تک پہنچ سکتا ہے۔ایک لمبی اورگہری کانٹے دار چونچ ہوتی ہے جو شکار میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ عام طور پرنر فریگیٹ تمام سیاہ ہوتے ہیں جبکہ مادہ فریگیٹ کے جسم کا کچھ حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
  • کاجو

    Apr 18, 2023
    خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ سدا بہار درخت ہے جو 12 میٹر تک بلند ہوتا ہے۔ اس کی پتّیوں کے باہر کی جانب ایک گنبد نُما تاج یا سائبان ہوتا ہے جہاں اس کے پھول اور پھل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کا پھل گردے کی شکل کا بیج ہوتا ہے اور یہ Anacardiaceae3 سینٹی میٹر لمبا اور 1.2 سینٹی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک بڑے برتن نُما‘ ڈنٹھل دار اور پھولے ہوئے پھل سے منسلک ہوتے ہیں جو کاجو ایپل (cashew apple) کہلاتا ہے اور اس پھل کی شکل ناشپاتی سے ملتی جلتی ہے۔ کاجو ایپل کا رنگ چمکدار لال سے پیلا ہوتا ہے۔ یہ نرم اور رسیلا ہوتا ہے۔ اس کے چھلکے کا رنگ سرخی مائل بھورا ہوتا ہے۔ جبکہ اس کے گودے کا چِھلکا اتارا جاتا ہے تو یہ کاجو (کاجو کی گِری) کہلاتا ہے۔ یہ تجارتی مقاصد کے تحت ہندوستان اور برازیل میں بکثرت کاشت کیا جاتا ہے۔
  • کنول گٹہ

    Apr 12, 2023
    قدرت نے انسان کو بہت بڑی بڑی نعمتوں سے نوازہ ہے مگر ان نعمتوں کا ادراک ہونا بھی بہت ضروری ہے اس کے بعد ہی انسان اس قابل ہو سکتا ہے کہ وہ ان نعمتوں سے اچھے طریقے سے فائدہ اٹھا سکے انہی نعمتوں میں سے ایک نعمت کنول کا پودا بھی ہے جو کہ اگرچہ کیچڑ میں کھلتا ہے مگر اس کی جڑ سے لے کر پھول تک ہر ہر حصہ طبی فوائد سے بھر پور ہوتا ہے اور اس کا استعمال عام غذا کے طور پر کیا جاتا ہے
  • ٹرفل نایاب نسل کا مشروم، سونے سے بھی زیادہ مہنگا

    Apr 05, 2023
    ٹرفل نایاب نسل کی مشروم ہے یہ ایک ایسا پھل ہے جسے پوری دنیا میں سونے کی قیمت سے بھی مہنگا سمجھا جاتا ہے۔ٹرفلز اینٹی آکسیڈنٹس کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں، ایسے مرکبات جو آزاد ریڈیکلز سے لڑنے اور آپ کے خلیات کو آکسیڈیٹیو نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے موسم کثرت سے ٹرفل نکلتے ہیں، یہ نایاب نوعیت کی کھمبی ہوتی ہے جو اکیلی اگتی ہے اور اسے مصنوعی طریقے سے کاشت کرنا مشکل ہو تا ہے اور ان کی شیلف لائف بھی بہت مختصر ہوتی ہے۔