ہمیں باپ کی مرضی پوری کرنی چاہیے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 7نومبر2025کو پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے میکسیکو میں جاری 17ویں نیشنل مشنری کانگریس کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ایسے زمانے میں، جو سماجی تقسیم، غربت اور نئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجز سے بھرا ہوا ہے، مسیح میں اْمید کا پیغام پہنچائیں۔اپنے پیغام میں، پوپ لیو نے میکسیکو میں تبلیغی کام کی ابتدا کو یاد کیا، جہاں انجیل کا خمیر چند مشنریوں کے ہاتھوں پہنچا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ کلیسیا کے ہاتھ تھے جنہوں نے اپنے ساتھ لائے گئے خمیر یعنی ایمان کی میراث کو اْس براعظم کے نئے آٹے کے ساتھ ملا کر گوندنا شروع کیا، جو ابھی مسیح کے نام سے ناواقف تھا۔ اْن کو ملا کر، چرچ نے ایک آہستہ اور قابلِ تحسین عمل شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی مبلغین یعنی ڈایوسیزن کاہن، فرانسسکن، دومینیکن، آگسٹینیئن اور جیزوٹس سب نے وفاداری کے ساتھ اْس خدمت کو قبول کیا جو مسیح نے انہیں انجام دینے کے لیے کہی۔ جہاں بھی انہوں نے تبلیغ کی، وہاں ایمان پھلنے لگا اور ساتھ ہی ثقافت، تعلیم اور خیرات بھی پروان چڑھی۔ یوں تھوڑا تھوڑا کر کے خمیر اُٹھتا گیا اور انجیل ایسی روٹی بن گئی جو اْس قوم کی سب سے گہری بھوک کو پورا کر سکے۔پوپ لیو نے مبارک جوآن کی شخصیت کی طرف اشارہ کیا، جوایک کاہن اور مشنری تھے جنہوں نے اپنی خدمت کو خمیر کے طور پر دیکھا۔انہوں نے اپنی زندگی اور تحریروں میں ہمیں دکھایا کہ سچا مشنری حکمرانی نہیں بلکہ محبت کرتا ہے؛ وہ عائد نہیں بلکہ خدمت کرتا ہے اور ایمان کو ذاتی، مادی، سیاسی فائدے یا وقار حاصل کرنے کیلئے استعمال نہیں کرتابلکہ ایمان کو روٹی کی طرح تقسیم کرتا ہے۔
پاپائے اعظم نے کہا کہ موجودہ دور میں جہاں غربت، سماجی تقسیم، نئی ٹیکنالوجیز کے چیلنجز امن کی خواہشیں ایک ساتھ پیسی جا رہی ہیں، بالکل ایسے جیسے نئے آٹے کو خراب خمیر کے ساتھ خمیر ہونے کا خطرہ ہو۔اس لیے خدا آج کے مشنریوں سے کہتا ہے کہ وہ چرچ کے وہ ہاتھ بنیں جو تاریخ کے آٹے میں زندہ مسیح کا خمیر ڈالیں، تاکہ اْمید دوبارہ اُٹھ سکے۔اپنے پیغام کے اختتام پر پاپائے اعظم لیو نے کہا کہ صرف یہ کہنا کافی نہیں ہے کہ ہمیں باپ کی مرضی کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔بلکہ اْس کی مرضی کو پورا کرنا ہے۔