ہمیں اْمید نہیں ہارنی چاہیے!پوپ فرانسس
مورخہ 26مارچ 2025کوپوپ فرانسس نے ہولی سی پریس آفس سے مومنین کیلئے اپنا پیغام شائع کرنے کو کہا جس میں انہوں نے لکھاکہ مومنین کبھی بھی اْمید نہ ہاریں، کیونکہ خدا ہمیشہ ہمیں دوبارہ شروع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح یسوع ہمارا انتظار کرتا اور ہمیں ٹھیک اْس وقت ملتا ہے جب ہم سوچتے ہیں کہ ہمارے لیے کوئی اْمید باقی نہیں رہی۔
پوپ فرانسس نے کہا ہمیں اْمید نہیں ہارنی چاہیے! یہاں تک کہ اگر ہمارا ماضی ہمارے لیے بوجھل، پیچیدہ، شاید تباہ کْن بھی ہو، تب بھی ہمارے پاس اْسے خدا کے سپرد کرنے اور نئے سرے سے اپنے سفر کو شروع کرنے کا امکان موجود ہوتا ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خدا مہربان ہے، اور ہمیشہ ہمارا انتظار کرتا ہے!
Daily Program
